Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, January 14, 2019

اعظم گڑھ ۔۔سعودی عرب میں دو حقیقی بھائیوں سمیت تین افراد کا قتل۔۔۔ضلع میں افسردگی۔تنخواہ مانگنے پر ہوا تنازعہ

آعظم گڑھ۔۔اتر پردیش۔۔۔نمائندہ صدائے وقت/ عبد الرحیم صدیقی۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
سعوی عرب کی دارالحکومت ریاض میں روزی روٹے کمانے گئے ضلع کے دو حقیقی بھائیوں سمیت تین افراد کو قتل کئیے جانے کی خبر ہے۔یہ لوگ 5 جنوری سے لاپتہ تھے ان کی لاشیں کل یعنی 13 جنوری بروز اتوار کو سعودی پولیس نے برآمد کر لی ہے۔یہ خبر جیسے ہی اہل خانہ کو ہہنچی تو کہرام مچ گیا۔خبر کے وائرل ہوتے ہی ضلع کے لوگ سکتے میں ہیں۔رونا پار تھانہ حلقہ کے تحت موضع رسول پور کے شفقت40 سال و شمیم احمد 36 پسران شمش الضحیٰ اور جین پور تھانہ حلقہ کے تحت موضع باسوپور کے رہنے والے فیاض کا قتل ہوا ہے۔اہل خانہ کے مطابق قاتل ان لوگوں کا  کفیل ہی ہے جہاں یہ لوگ کام کرتے تھے۔
غیر مصدقہ خبر کے مطابق عرب کفیل سمیت 11 افراد کو سعودی پولیس نے حراست میں لیا ہے۔مقتولین شہر ریاض میں ڈرائیور کے پیشے سے منسلک تھے۔ذرائع و ٹی وی چینل نیشنل وائس کے مطابق یہ لوگ اپنی تنخواہ مانگ رہے تھے اسی کو لیکر یہ قتل ہوا ہے ۔حالانکہ ابھی مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔مرکزی اور صوبائی حکومت سے بھی ابھی تک اس معاملے میں کوئی رد عمل نہیں سامنے آیا ہے۔ان لوگوں کی لاشیں کب تک یہاں آئیں گی اس بابت بھی تفصیل کا انتظار ہے۔

Post Top Ad

Your Ad Spot