Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, January 17, 2019

جونپور۔۔اے ٹی ایم چور گرفتار۔

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . .  . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  
کھیتاسرائے پولیس نے گاڑی چیکنگ کے دوران دو اے ٹی ایم چوروں کو پکڑ نے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ پکڑے گئے ملزمان کے پاس سے پولیس نے تین فرضی اے ٹی ایم بھی برآمد کئے۔پولیس نے دونوں ملزمان کوچالان عدالت روا نہ کردیا گیا۔
اطلاع کے مطابق گزشتہ روز کھیتا سرا ئے تھا نہ حلقہ کے نولی گاؤں کے رہنے والے اجے کمار راج بھر قصبہ کی کارپوریشن بینک کے اے ٹی ایم سے5 ہزار روپیہ نکال رہے تھے کہ اسی دوارن اے ٹی ایم چور نے انہیں باتوں میں الجھا کر روپیہ لے کر بھاگنے لگااسی دوران اجے کمار نے شور مچا دیا شور ہونے پر وہ روپئے چھوڑ کر بھاگ گیا تھاا جے کمار راج بھر نے واقعہ کی تحریر کھیتاسرائے تھانے میں دیا تھا پولیس اے ٹی ایم کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے سہارے ملزمان کی نشاندہی میں مصروف تھی کہ جمعرات کے روز صبح ساڑھے نو بجے تھانہ انچارج انسپکٹر جگدیش کشواہا اپنے ہمراہیوں کے ساتھ  قصبہ کی اسٹیٹ بینک آف انڈیا برانچ کے پاس گاڑیوں کی چیکنگ کر رہے تھے کہ اسی دوران ملزم آتا ہوا نظر آیاجس پر پولیس نے ان دونوں ملزمان سے تفتیش کیا تو ایک نے اپنا نام سندیپ کمارساکن امام پور تھا نہ کھٹہن،اور دوسرے نے اپنا نام سوسریہ سین بودھ عرف جے گوتم ساکن لپری تھا نہ سرا ئے خواجہ بتا یا۔پولیس نے سندیپ کمار کے پاس سے دو اور سوریہ سین کے پاس سے ایک فرضی اے ٹی ایم بھی برآمد کیاپولیس کے مطابق ملزمان اے ٹی ایم میں جا کر صارفین کو دھوکہ دے کر ان کا کوڈ معلوم کر لیتے تھے اور روپئے لے کر فرارہوجاتے  تھے پولیس نے دونوں ملزمان کو چالان عدالت روا نہ کر دیا ہے۔