Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, January 17, 2019

جونپور۔گزشتہ ہفتہ ہوئی ساڑھ سات لاکھ کی رہزنی میں پولیس ابھی تک مجرموں کو پکڑنے میں ناکام۔۔۔۔۔متاثر ارشد انصاری کو الٹے پولیس کر رہی ہے ہریشان

متاثر ارشد انصاری کو ہی پولیس کرہی ہے پھنسانے کی کوشش۔۔تھانے میں دی گئی اذیت۔
ارشد انصاری کی والدہ۔
شاہ گنج،جون پور.  اتر پردیش۔(نمائدہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
ویسٹرن یونین آپریٹر سے گزشتہ جمعرات کے روز ہونے والی 7.5 لاکھ روپے کی رہزنی کے معاملے میں ہفتہ گزرجانے کے بعد بھی پولیس معاملے کا انکشاف کر نے میں ناکام ہے اور پولیس کے ہاتھ مجرمان کی گردنوں تک پہنچنے سے دور ہیں پولیس کی ساری کارکردگی فیل ہونے پر پولیس نے متاثر اور اس کے کنبہ والوں پر ہی دباؤ بنا نا شروع کردیا ہے۔ پولیس کے تشدد کے بعد متاثر ارشد انصاری روپوش ہو گیا ہے اور اہل خانہ خوف کے سائے میں جینے کو مجبور ہیں۔
جمعرات کے روز صبح اپنی رہائش گاہ محلہ عراقیانہ میں متاثر ارشد انصاری کی بیوہ والدہ رخسانہ نے میڈیا اہل کاروں سے رونگٹے کھڑے کر دینے والی آپ بیتی سنایا۔ جب میڈیا کے نمائندے متاثرہ کے گھر پہنچے تو گھر کے باہر کھڑے ہونے والے پولیس اہلکار وہاں سے چلے گئے۔پولیس کی کارستانی کی وجہ سے دو روز سے اہل خانہ گھر کے اندر قید ہیں۔ رخسانہ نے بتایا کہ رہزنی کی خبر ملنے پر تاکھا گاؤں کے رہنے والے خالہ ذاد بھائی شمشاد ولد ظہور گھر پر تعزیت کے لئے آیا تھا جسے پولیس نے گھر سے اٹھا لیا۔ رخسانہ نے الزام لگایا گیا کہ رشتہ دار کودو روز تک پولیس تھانے میں ماراپیٹا۔ محلہ کے ہی ایک رشتہ دار کے گھر پولیس نے  دبش دے کر اہل خانہ سے بدسلوکی  کی ہے۔ خاتون نے بتایا کہ اس کا بیٹا جس کے ساتھ رہزنی کاواقعہ رو نما ہو ا ہے اور جو مقدمہ کا مدعی ہے پولیس نے اسے کوتوالی میں جم کر پیٹنے کے بعد کھیتاسرائے تھانہ لے گئے تھے جہاں پر پولیس نے پلاس کے ذریعہ اس کے ناخن کو دبا کر اذیت پہنچائی ہے۔خاتون نے سنگین الزام لگا تے ہو ہئے کہا کہ پولیس فرضی خلاصہ کر نے کے لئے رو پیوں کو مطالبہ کر رہی ہے اور رو زآنہ پولیس کے لوگ گھر پہنچ کر اہل خانہ کو خوفزدہ کر رہے ہیں۔ گھر میں دبش کے نام پر اہل خانہ کا جینا دشورا کر دیا ہے۔ متاثرہ کی والدہ نے بتایا کہ ارشد کے ساتھ ہوئی مار پیٹ کے بعد اسے ہٹا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اس کے بیٹے کو ہی پھنسانے کی کوشش کر رہی ہے۔واضع ہو کہ گزشتہ جمعرات کے روز ویسٹرن یونین آپریٹر ارشد انصاری نے مقامی قصبہ کی پنجاب نیشنل بینک کی مقامی شاخ سے سات لاکھ پچاس ہزار روپیہ نکال کر کھیتاسرائے بازار واقع اپنی دکان پر جا رہا تھا کہ عمران گنج بازارکے نزدیک پہنچا ہی تھا کہ پیچھے سے آئے موٹر سائیکل سوار تین بدمعاشوں نے اسلحہ کی نوک پر دہشت زدہ کرتے ہوئے روپیوں سے بھرا بیگ لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔اس ضمن میں انچارج انسپکٹر جے پرکاش سنگھ نے متاثرہ کے ساتھ مارپیٹ کاعلم نہ ہونابتا یا ہے وہیں یہ بھی کہا کہ واقعہ کا جلدخلاصہ کیا جائے گا اور اصل ملزمان کو جلد سے جلدگرفتار کر لیا جا ئے گا۔