Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, January 17, 2019

جونپور۔پرانی پنشن بحالی فورم کی میٹنگ کا انعقاد

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ) ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  . . . 
ملازم اسا تذہ و افسران  پرانی پنشن بحالی فورم اترپردیش کے ریاستی کنوینر انجینئر ہری کشور تیواری عوامی بیداری پروگرام کے لئے صوبائی ٹیم کے ساتھ ضلع کے ٹی ڈی کالج کے بلرام پور حال میں میٹنگ کرکے پرانی پنشن بحالی کے لئے وزیر اعلی کی جانب سے تشکیل کمیٹی کے ساتھ ہوئی میٹنگ پر تنادلہ خیال کیا ۔
میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی کنوینر نے بتایا کہ حکومت کی پالیسی اور نیت ملازم استاذ افسر پرانی پنشن بحالی کی مانگ کو لٹکانا چاہتی ہے۔ مسئلہ کو ختم کرنے کے لئے قائم کمیٹی میں نامزد زیادہ تر نوکر شاہ خود موجود نہ ہو کر اپنے ماتحت جونیئر افسران کو بھیجتے تھے جس کا تنظیم نے پرزور مخالفت کر حکومت کی فیصلہ پر عدم توجہی کااظہار کرتے ہوئے میٹنگ کا بائیکاٹ بھی کیا۔ تنظیم کے سخت موقف پر کمیٹی کے رکن میٹنگ میں آنے پر پرانی پنشن بحالی کے نقطہ سے الگ این پی  ایس کی خامیوں پر بحث کرکے دور کرنے کی تجویز کیا جس کی مخالفت کرکے محض پرانی پنشن بحالی پر ہی بات کی تجویز تنظیم سطح پر کیا گیا۔ اس کے نتیجے میں کمیٹی نے تنظیم کی تجویز پرفیصلہ کی حالت میں نہیں پہنچی۔ حکومت کی نیت کو دیکھتے ہوئے صوبائی سطح پر دوبارہ تحریک کا فیصلہ کیا گیا جس میں 21 جنوری کو ریاست کے تمام اضلاع ہیڈ کوارٹر پر احتجاج کے بعد کی 28 جنوری کو ضلع ہیڈ کوارٹر پر مشعل جلوس کے ذریعے مخالفت اورآئندہ مرحلے میں 6 فروری ایک ہفتے کے لئے ہڑتال ہو گی۔انھوں نے بتایا کہ پھر بھی حکومت نہیں مانی تو ہڑتال کو غیر معینہ ہڑتال میں بدل دیاجائے گا۔ کنوینر ہری کشور تیواری نے موجود ملازم استاذ افسران کی تنظیم کو اعلانیہ پروگرام کو کامیابی سے چلانے کی اپیل کیا۔میٹنگ کو ڈاکٹر سمر بہادر سنگھ پوروانچل یونیورسٹی استاذ یونین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مخالفت کرنا ہم سب کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔اس کے علاوہ انجینئر بی این سنگھ جنرل سیکرٹری اترپردیش ڈپلوما انجینئر یونین، دیپ کمار سنگھ، صوبائی صدر سابق ثانوی استاذ یونین رام کرشن سنگھ، چندر شیکھر سنگھ، انجینئر اشوک کمار، للو سونکر، مہندر پرساد، سشیل اپادھیائے، انجینئر آر پی پانڈے، سریتا سنگھ، سمر پٹیل، اکھلیش سنگھ سمیت دیگر مقرین نے خطاب کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر پردیپ کمار، انجینئر کے ڈی یادو، کے کے ترپاٹھی، راجیش سنگھ، سندیپ شریواستو، جے پرکاش گپتا، سبھاجیت یادو، منیش کمار سنگھ، اشونی جیسوال سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔پروگرام کی نظامت سرپرست سی بی سنگھ نے کیا۔