Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, January 14, 2019

مفتی عبد القیوم و مولانا انظر شاہ کی ملاقات۔اہم مسائل پر گفتگو

*معروف عالم دین مفتی عبد القیوم صاحب سے شاہ ملت مولانا سید انظر شاہ قاسمی کی ملاقات!*۔

*ملک کے موجودہ حالات، فرضی گرفتاریاں ،مظلوموں کو قانونی امداد اور مختلف اہم مسائل پر ہوئی گفتگو!*

احمد آباد، 14 جنوری (محمد فرقان) /صدائے وقت/ بذریعہ عاصم طاہر اعظمی۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
معروف عالم دین، شیر کرناٹک، شاہ ملت مولانا سید انظر شاہ قاسمی مدظلہ فی الوقت گجرات کے سہ روزہ دورے پر ہیں۔جہاں انہیں نے مختلف دینی اداروں و تنظیموں کا دورہ کیا اور اپنے خطاب سے سامعین کو مستفید فرمایا۔بروز اتوار 13 جنوری کو جمعیة علماءاحمد آباد کے دفتر میں مولانا کی آمد پر انکا پر تپاک استقبال کیا گیا۔ جمعیة علماء احمد آباد کے صدر اور مشہور کتاب ”گیارہ سال سلاخوں کے پیچھے“ کے مصنف معروف عالم دین حضرت مولانا مفتی عبد القیوم صاحب نے مولانا کی آمد پر بڑی خوشی و مسرت کا اظہار فرمایا۔ دونوں حضرات کے درمیان ملک کے موجودہ حالات، اور فرضی گرفتاریاں،مظلوموں کو قانونی امداد اور مختلف اہم مسائل پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر شاہ ملت نے جمعیة علماء ہند کی خدمات کو سراہتے ہوئے فرمایا کہ مظلوموں کو قانون امداد فراہم کرنا اور انکو رہا کرانا بہت اونچا کام ہے۔ کیونکہ قیدی ایک ایسا انسان ہے جس کی آوازجیل کی چار دیواریوں سے ٹکراکر واپس چلی جاتی ہے۔ مفتی صاحب نے شاہ ملت کی خدمات کو سراہتے ہوئے فرمایا کہ مولانا کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ اللہ نے انہیں بڑے کمالات سے نوازا ہے۔شاہ ملت نے جمعیة علماءاحمد آباد کی مختلف رفاہی خدمات کا جائزہ لیا اور اطمینان اور خوشی و مسرت کا اظہار فرماتے ہوئے اپنے مفید مشوروں سے نوازا۔ قابل ذکر ہیکہ اس دوران دونوں حضرات کے درمیان اپنے اوپر گزرے آزمائش اور جیل میں گزرے ایام پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

پریس ریلیز۔