جون پور ۔۔اتر پردیش۔(نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
کھیتا سرا ئے تھا نہ حلقہ کے گودھنا گاؤں میں پیر کے روزایک خاتون نے اہل خانہ سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی اشیاء کھالیا۔ تھوڑی دیر میں طبیعت خراب ہونے پر طبی صحت مرکز سوندھی لے جا یا گیا جہاں سے ضلع اسپتال کے لئے روا نہ کر دیا گیا۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ تھا نہ حلقہ کے مذکورہ گاؤں کی رہنے والی رنگیلا23 بنت جیت کا گھر والوں سے کسی بات کو لے کر تنازعہ ہوگیا۔اہل خانہ تھوڑی دیر کے بعد کھیت میں کا م کر نے چلے گئے۔گھر میں اکیلی رنگیلا نے زہریلی اشیاء کھالیا۔طبیعت خراب ہونے پر پڑوسیوں نے اہل خانہ کو اطلاع کیا اہل خانہ رنگیلا کو طبی مرکز سوندھی لے گئے جہاں سے بہترعلاج کیلئے ڈاکٹروں نے ضلع اسپتال کے لئے روا نہ کر دیا۔
متفرق
Monday, January 21, 2019
جونپور۔۔خاتون کی زہریلی اشیاء کھا کر خودکشی کی کوشش۔
Author Details
www.sadaewaqt.com