Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, January 11, 2019

ترکی کے دوہزار نوجوان حفاظ کا اجتماعی عمرہ

خود کلامی / زبیر منصوری۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
تو کیا پھر کعبہ کو صنم خانے سے پاسباں ملنے کا وقت قریب آ پہنچا ہے؟

کیا مغربی تہذیب خود اپنے خنجر سے آپ خود کشی کرنے جا رہی ہے؟

کیا واقعی مغرب اپنا “آج “اسلام کے “کل “کی گود میں ڈال دینے والا ہے؟

یہ تصویریں دیکھ کر فرط جذبات سے پلکیں بھیگ گئیں،

دل بے اختیار دھڑک اٹھا ۔

اور اس کی گہرائیوں سے ”الحمد للہ “کا گہرا اور بھرپور احساس ابھر آیا۔

ابھی چند ہی دن پہلے تویورپ کے پہلو  میں آباد ترکی کے حفظ کرنے والے دو ہزار  نوجوانوں کو اجتماعی عمرہ کا انعام پاتے دیکھا تھا اور اب یہ مغرب کے گورے نوجوان جن کے اندر کی تاریکی  کو ایمان کی روشنی نے منور کیا ہے اپنے تمامتر ٹیلینٹ ذہانت ، اسکلز اور مہارتوں کے ساتھ خانہ کعبہ کی طرف ہاتھ اٹھا کر کہہ رہے ہیں۔ لبیک اللھم لبیک

آج ان کی آنکھیں اسلام کی نعمت سےبھیگی ہوئی ہین ان کے بدن سفید باوقار احرام میں لپٹے ہوئے ہیں ،ننگے کندھے نئے بوجھ اٹھانے اور بات کو آگے بڑھانے کے لئے تیار ہیں ان کی پیشانیوں کی چمک بتا رہی ہے کہ یہ اسلام کی طرف سے مغرب کو پیغام ہے کہ ہماری آبادیوں اور بستیوں میں ہمارے نوجوانوں پر گمراہیوں کی نقب لگانے والو
اللہ نے تمہارے جگر گوشے ہماری جھولی میں  لا ڈالے ہیں یہ ہیرے موتی   جیسے پیارے تمہارے اندر ہی سے تمہارے الحاد کا جواب ہیں ۔۔۔۔۔۔۔

مسلم نوجوانو!
دیکھو!
اللہ کسی قوم  کا پابند نہیں اس کی صفت ہے کہ وہ اپنا کام جس سے چاہتا ہے لے لیتا ہے اگر تم اس کے لئے نہیں اٹھو گے تو اللہ کسی اور کے  دل میں اپنی محبت ڈال دے گا اسے کھڑا کر دے گا اس سے اپنا کام لے لے گا۔۔

"نشہُ مئے کو تعلق نہیں پیمانے سے۔"

خدارا اب بھی جاگ جاٶ اب بھی غفلت سے اٹھ جاٶ۔۔۔۔مسلم قوم کے نو جوانوں۔۔۔

فیچر صدائے وقت۔