Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, January 1, 2019

جونپور۔اسکول بس میں لگی آگ۔دو افراد زخمی۔

جون پور.  اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . .  . . . . . . . . . . . . . 
چندوک تھانہ حلقہ کے ویر بھان پور رام گڑھ واقع ایک اسکول کی بس میں نامعلوم وجوہات میں لگی آگ کو بجھانے میں پڑوس کے دو لوگ جھلس گئے۔حادثہ میں ایک وین سمیت اسکول کے کمرے کی چھت پھٹ گئی۔دونوں زخمیوں کا علاج مقامی پرائیویٹ اسپتال میں چل رہا ہے۔
اطلاع کے مطابق منگل کے روز مذکورہ واقع میں واقع بی بی ایم انگلش اکیڈمی احاطے میں اسکول بند ہونے کی وجہ سے گاڑیاں کھڑی تھی۔بتاتے ہیں کہ دوپہر میں یکا یک نامعلوم وجہ سے ایک بس میں آگ لگ گئی جس سے آگ نے خطرناک رخ اختیار کرتے ہوئے پاس میں کھڑی ایک وین سمیت کمرے میں اپنی زد میں لے لیا۔آگ لگتے ہی شور سن پہنچے پڑوسیوں نے کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔اس دوران پڑوس کے عظمت علی اور روی پرکاس آگ سے جھلس گئے۔دونوں زخمیوں کو علاج کیلئے پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔