Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, January 19, 2019

کولکاتا مرکز مسجد کے امام قاری محمد سلمان داعئی اجل کو لبیک کہہ گئے!!!

مولانا مطہر السلام سلطان پور کا اظہار تعزیت۔
سلطان پور/١٩جنوری/٢٠١٩/ صدائے وقت
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
کولکاتا:کولوٹولہ مرکزمسجدکےامام وخطیب حضرت مولانا قاری محمدسلمان صاحب بھی اللہ کوپیارےہوگۓ!
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
مرحوم قاری صاحب سےمیرےگھریلوتعلقات کٸ برسوں پرمحیط ہیں۔میرےوالدماجدمولاناسیدہدایت جہاں مرحوم ومغفوراور قاری محمد سلمان صاحب کےوالدمولاناعبدالمنانؒ صاحب،سابق امام کولوٹولہ مرکزسےوالہانہ اورگہرےتعلقات تھے۔ کولکاتامیں دو دہاٸ سےزاٸدعرصے تک میرا اورقاری محمدسلمان کاقیام ایک ہی حجرہ میں ہواکرتاتھا۔
قاری محمدسلمان صاحب نہایت ہی سلجھےاورخلیق فطرت کےانسان تھے۔دعوت وتبلیغ کےمرکزکےامام اورخطیب کی حیثیت سےوہ کولکاتااورمغربی بنگال کے بااثراورباوقاراٸمہ میں شمارہوتےتھےلیکن ان کےرکھ رکھاٶ،رہنا سہن اورمعاشرتی زندگی میں وہی سادگی ،وہی انکساری،تواضع جھلکتی تھی جوانھیں ورثےمیں ملی تھی۔
قاری محمدسلمان صاحؒب کےبچھڑنےکامجھےبیحدقلق ہے۔یہ دنیاہی فانی ہےہرکسی کورخت سفرباندھناہےلیکن قاری سلمان صاحب جس تیزی سےہم سب کوچھوڑکرچلےگۓ،وہ تکلیف کاباعث ہے۔لیکن مشٸیت الہٰی کےآگےکس کی چلی ہےجوچلےگی!اس لۓاس کےفیصلےکوتسلیم کرناہی مومن کاطرہٕ امتیازہے۔
میرےمحترم قاری محمدسلمان صاحب نہایت درجہ غیورطبیعت کےانسان تھے۔ملی تنظیموں کی حمایت اوران کےلۓدعاٸیں خوب کرتےتھے۔اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرماۓاورجملہ ورثاکوصبرجمیل کی توفیق بخشے۔احقراہل خانہ سےاظہارتعزیت کرتاہےاوراپنےاحباب وجماعتی رفقإ، سےدعإمغفرت وایصال ثواب کےاہتمام کی درخواست ہے
۔_________ (مولانا)مطہرالسلام
صدرجمعیتہ علمإسلطان پور
١٩/١/٢٠١٩