Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, January 12, 2019

جونپور۔پوروانچل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے خلاف وکلاء بھی میدان میں۔سی جے ایم کورٹ میں مقدمہ قائم۔یوتھ کانگریس کا احتجاج جاری۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش ۔۔(نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
پوروانچل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے ذریعہ طالب علموں کیلئے جرائم کرنے والے متنازعہ بیان کو لیکر ہفتہ کے روز بھی احتجاج جاری رہا۔وائس چانسلر کے متنازعہ بیان پر جہاں دیوانی عدالت کے وکیل وکاس تیواری نے سی جے ایم عدالت میں مقدمہ قائم کرایا ہے وہیں یوتھ کانگریس سلسلے وار طریقے سے وائس چانسلر کو برخاست کرنے  کی مانگ کر رہا ہے۔
یوم نوجوان(سوامی وویکا نند کے یوم ولادت) کے موقع پر ضلع کے کیراکت تحصیل کے سرائے بیقاچوراہے پر نائب صدر مچھلی شہر لوک سبھا یوتھ کانگریس سورج سنگھ کی قیادت میں وائس چانسلر کا پتلا نذر آتش کیاگیا۔اس دوران مشتعل نوجوان وائس چانسلر کو برخاست کرنے سمیت ان پر قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرہ بازی کیا۔اس موقع پراکچھے چورسیا، خورشید عالم خاں، آدرش چورسیا، تبریز خاں، آکاش یادو، منا یادو، گڈو یادو، سلمان، ساحل انصاری، فرحان ساحد، جاوید، کلو یادو، سیف خان سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔