Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, January 1, 2019

" دیوبند اسلامک اکیڈمی دیبند" دیوبند کی ایک سالہ کارگزاری، تعارف و عزائم۔


تحریر/ مہدی حسن عینی قاسمی/ صدائے وقت/ عاصم طاہر اعظمی۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
   آج سے دیڑھ سال قبل  دیوبند کی سرزمین پر فکری کام کرنے کا جذبہ لے کر اکابرین اور احباب کے مشورے سے  ایک ادارہ بنام دیوبند اسلامک اکیڈمی کی داغ بیل ڈالی.
01 جنوری 2018 سے اکیڈمی نے اپنا پہلا ٹرم شروع کیا جس کا بنیادی مقصد فضلائے مدارس اور طلبائے مدارس کو احساس کمتری سے باہر نکال کر ان میں فکری پختگی،زبان و قلم پر مضبوط گرفت اور عملی میدان میں اسلام کے دفاع کے لئے علمی تبحر پیدا کرنا تھا.
"تخصص فی الدعوۃ و الارشاد" کے نام سے اکیڈمی نے فضلاء مدارس کے لئے ایک سال اور طلباء کے لئے 6 ماہ کے دورانیہ پر مشتمل ایک کورس کا آغاز کیا جس میں *تقابل ادیان* یعنی اسلام اور ہندومت کا تقابلی جائزہ،اور دیگر پانچ مذاھب کا تعارف،
*الغزو الفکری* یعنی
الحاد،استشراق،سامراجیت،منو اسمرتی،لبرلزم،سیکولرزم،نظریہ ارتقاء کے ساتھ ساتھ معاصر فکری تحریکات کا تعارف،
*صحافت* جس میں مضمون نگاری،خبر نویسی،مقالہ نگاری،
انٹرویو،ایڈیٹنگ وغیرہ کی مشق،
*خطابت* جس میں
تقریر،ڈیبیٹ،لیکچر وغیرہ کی مشق اور *مسلم پرسنل لاء و  دستور ھند کا تحقیقی جائـزہ* جیسے بنیادی عناوین پر اسباق کے ساتھ ساتھ عملی مشق بھی کرائی گئی.
اس ایک سال میں اکیڈمی میں مختلف عناوین پر ماہرین کے ذریعہ 15 خصوصی محاضرے  پیش کرائے گئے،محاضرین کی فہرست میں معروف عالم دین مفتی انوار خان بستوی،ڈاکٹر عاطف سہیل صدیقی،انجینئیر داعی عبدالرشید دہلی،
ندیم خان جماعت اسلامی ھند،لئیق احمد خان عاقل صدر ایس.آئی.او تلنگانہ،شارق انصر دہلی،انربان بھٹاچاریہ جے.این.یو،ظفر خان چنڈی گڑھ
یونیورسٹی،مولانا عبدالرؤف قاسمی کشمیری،
آر.ٹی.آئی.ایکٹیوسٹ افروز عالم ساحل،معروف صحافی علم اللہ اصلاحی وغیرہ قابل ذکر ہیں.
نیز انجینئر داعی عبدالرشید نے 6 دعوتی لیکچر بھی دئیے.
*دیوبند اسلامک اکیڈمی* کی جانب سے 25 جنوری 2018 کو ایک کانفرنس بعنوان "کیا جمہوریت ابھی زندہ ہے"؟منعقد کیا گیا جس میں عمر خالد جے.این.یو،موہت کمار پانڈے صدر یونین  جے.این.یو
ندیم خان یونائیٹیڈ اگینسٹ ہیٹ دہلی،محمد شہاد طلباء یونین کیرلا یونیورسٹی،فیض الحسن صدر طلباء یونین علی گڑھ مسلم یونیورسٹی،خالد سیفی،شارق حسین اور مولانا محمود الرحمان رکن تنظیم ابنائے مدارس وغیرہ نے شرکت کی.
*دیوبند اسلامک اکیڈمی* نے 25 فروری 2018 کو محمود ہال دیوبند میں ایک عمومی سمپوژیم بعنوان "فکری ارتداد کا مقابلہ کیسے کریں؟ منعقد کیا، جس میں معروف اسلامی اسکالر مولانا مفتی یاسر ندیم الواجدی شکاگو امریکہ،مفتی انوار خان قاسمی بستوی،مولانا مفتی رئیس خان دہرادون،جناب امین خان مولانا آزاد یونیورسٹی جودھپور،مولانا ندیم الواجدی صاحب دیوبند،ڈاکٹر عاطف سہیل صدیقی وغیرہ نے شرکت کی.
*دیوبند اسلامک اکیڈمی*
نے اپنا دوسرا ٹرم شوال المکرم 1439 ھجری میں شروع کیا جس کے تین بیچ بنے ایک سالہ بیچ فارغین مدارس کے لئے جس میں 12 فضلاء ہیں اور دو بیچ داخل طلباء کا ہے جس میں 30 طلباء تھے.

*دیوبند اسلامک اکیڈمی*
نے اب ششماہی کے بعد از سر نو دو بیچ شروع کئے ہیں جس میں تقریباً 30 طلباء اس کورس سے استفادہ کررہے ہیں.
الحمد للہ سال گزشتہ کے بیچ سے فارغ ہمارے تین فضلاء پونہ،پانی پت اور مہاراشٹر میں دعوتی و فکری فریضہ انجام دے رہے ہیں دیگر فضلاء بھی تدریس کے ساتھ ساتھ اپنے اپنے علاقوں میں دعوتی سرگرمیوں میں لگے ہوئے ہیں.
داخل طلباء دارالعلوم دیوبند اور وقف دارالعلوم سمیت مختلف اداروں میں اپنی تحریری و تقریری اور فکری صلاحیتوں کی وجہ سے نمایاں ہیں.
اس کے علاوہ *دیوبند اسلامک اکیڈمی* میں طلباء کے لئے *عربی زبان و ادب ڈپلومہ کورس* *تجوید و قرأت کورس* کے بھی بیچ جاری ہیں.

1 دسمبر 2018 سے *دیوبند اسلامک اکیڈمی* نے 5 سے 15 سال عمر تک کے بچے،بچیوں کے لئے ایک سالہ دینیات برج کورس کا آغاز کیا ہے جس میں اس وقت دس بچے زیر تعلیم ہیں.
*دیوبند اسلامک اکیڈمی* میں اردو،ہندی اور عربی میں ترجمہ کا کام بھی کیا جاتا ہے نیز مختلف عناوین پر  ریسرچ کا کام بھی جاری ہے.

اس ایک سالہ سفر کی تکمیل کے موقع پر ہم سب سے پہلے بارگاہ ایزدی میں سجدہ شکر ادا کرتے ہیں جس کی توفیق اور منشأ سے ہی یہ سب کچھ ممکن ہوسکا،
ہم اپنے سبھی احباب،محاضرین،
خصوصی لیکچررز اور معاونین کے بھی صدق دل سے شکر گزار ہیں جن کی وجہ سے طلباء کو ایک متنوع علمی و فکری ماحول فراہم ہوسکا،
ہماری یہ ادنی سی کوشش صرف اس مقصد سے ہے کہ ملت کو ایسے باصلاحیت،زمانہ شناس،زبان و قلم کا ماہر،
عصر جدید کے افکار،فتنوں اور تقاضوں پر علمی و تحقیقی انداز میں نظر رکھنے والے وسیع الذھن و الفکر علماء کی ایک کھیپ دیا جاسکے جو اسلام کے عملی داعی اور علمی دفاع کرنے والے ہوں
اس کاز میں ابھی ہماری ابتداء ہے بہت کچھ سیکھنا اور کرنا ہے.
ہمارا اگلا ہدف ارتداد اور الحاد کا مقابلہ کرنے کے لئے علماء اور عصری تعلیم یافتہ ایک تعداد کو تیار کرنا ہے جو زمین پر ہر طرح کے دلائل و وسائل اور طریقہ کار سے لیس ہوں.
اس کے لئے ورکشاپ،سمپوزیم اور تربیتی کلاسیز کا سلسلہ جاری ہے اور انشاءاللہ عنقریب
اس سلسلہ کو عام بھی کیا جائے گا
اس کے علاوہ دستوری تقاضوں اور قومی و سماجی مسائل اور ان کے حل  سے ہم آہنگ کرنے کے لئے طلباء مدارس کے لئے  عنقریب ورکشاپ اور تربیتی  کلاسیز بھی منعقد کئے جائیں گے.
نیز انگریزی اداروں کے طلباء کے لئے مارچ 2019 سے ویک اینڈ اسلامک اسٹڈیز اسپیشل کلاسیز کا آغاز کیا جائے گا.انشاءاللہ
اس موقع پر ہم علماء کرام،
زعماء ملت اور  دردمندان قوم سے اپیل کرتے ہیں کہ فکری استحکام کے اس مشن کو بڑھانے کے لئے آگے آئیں ہمارے لئے دعا بھی کریں،رہنمائی اور تعاون بھی فرمائیں.
فجزاکم اللہ خیرا

مہدی حسن عینی قاسمی
ڈائریکٹر دیوبند اسلامک اکیڈمی
محلہ خانقاہ نزد اندراپارک دیوبند
9565799937
9557113167