Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, January 2, 2019

مولانا بدر الدین اجمل قاسمی کے پارلیمانی بیان پر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کا موقف


مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کا پریس نوٹ۔/ صدائے وقت / نمائندہ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
حیدرآباد-۲جنوری:
مولانا خالد سیف اللہ رحمانی سکریٹری و ترجمان آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے اپنے پریس ریلیز میں کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے پیش کیا جانے والا تین طلاق بل مسلمانوں کے کسی بھی مکتبہ فکر کے نزدیک قابل قبول نہیں ہے،اور یہ یقینا مذہبی حقوق میں مداخلت کی ناپاک کوشش ہے، اس مسئلہ پر مسلمانوں کے تمام گروہوں نے اختلاف رائے کے باوجود جس اتحاد کا ثبوت دیا ہے، وہ بہت ہی قابل تعریف ہے، اور ہمارا طریقہ یہی ہونا چاہیے کہ ہمارے داخلی اختلافات سے شریعت کے مخالفین کو فائدہ نہیں پہنچے- اس پس منظر میں موقر عالم دین مولانا بدرالدین اجمل صاحب کا بل کی مخالفت کرتے ہوئےایک خاص مسلک کے بارے میں تبصرہ کرنا اور اس کو دہشت گردی سے جوڑنا  نہایت ہی نامناسب بات تھی اور بورڈ کے نزدیک یہ نہایت ہی ناپسندیدہ تبصرہ ہے، لیکن ان کا یہ عمل بہت قابل تحسین ہے کہ انہوں نے فورا ہی اپنے بیان سے زبانی و تحریری طور پر رجوع کرلیا اور معذرت خواہی کی؛ اس لیے ہم سبھوں کا فریضہ ہے کہ مسلمان جن نازک حالات سے گزر رہے ہیں، ان میں اپنے اتحاد کو باقی رکھیں اور مسلکی و فروعی اختلافات سے اوپر اٹھ کر قانون شریعت کا تحفظ کریں-