Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, January 18, 2019

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی طلباء یونیںن نے سپا / بسپا اتحاد پر اٹھایا سوال۔/مسلم پارٹیوں کو اتحاد میں نہ شامل کرنے پر اظہار نا راضگی۔لکھا خط۔

علیگڑھ/اترپردیش۔صدائے وقت/ نمائندہ۔
. . . .  . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
آئندہ پارلیمانی جنرل الیکشن میں سماج وادی اور بہوجن سماج پارٹی کے مابین اتحاد میں مسلم قیادت والی سیاسی پارٹیوں کو درکنار کر دینےپر مسلم یونیورسٹی کے طلباء یونین نے اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے دونوں پارٹیوں کو سربراہان کو خط لکھا ہے۔یونین صدر سلمان امتیاز، نائب صدر حمزہ سفیان اور سکریٹری حذیفہ عامر نے مشترکہ طور پر مایا وتی اور اکھیلیش یادو کو خط لکھ کر کہا ہے کہ مسلمانوں نے ہمیشہ سپا و بسپا کو ووٹ دیا ہے۔دونوں نے اگر ایوان حکومت کا ذائقہ لیا ہے تو وہ صرف مسلمانوں کیوجہ سے۔اس اتحاد میں مسلم قیادت والی سیاسی پارٹیوں کو نہ شامل کرنے پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے طلباء یونین لیڈران نے کہا کہ اگر اس اتحاد کو لیکر تجویز ثانی نہیں کی جاتی اور مسلم قیادت والی پارٹیوں کو مناسب حصے داری نہیں دی جاتی ہے تو ایک نیا محاذ کھڑا کرنے پر غور کیا جاسکتا ہے۔ان لوگوں نے کہا کہ مسلمانوں کو صرف ٹکٹ دے دینے سے کام نہیں چلے گا بلکہ ان کی قیادت کو مناسب حصےداری دینی ہوگی۔
واضح ہو کہ مسلمانوں کی طرف سے اس اتحاد میں مسلم پارٹیوں کو درکنار کرنے کے معاملہ کو لیکر کئ طرف سے آوازیں اٹھ رہی ہیں اب اے ایم یو اسٹوڈنٹس یونین  نے بھی اس مسلے کو سنجیدگی سے لیا ہے۔