Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, January 21, 2019

بابری مسجد/ رام مندر معاملے کو پھر گرمانے کی کوشش۔

صدائے وقت/ نمائندہ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .   الہ آباد / پریاگ راج میں کمبھ کا مہا میلہ چل رہا ہے ۔اس میلے میں پورے ملک سے سادھو اور سنت جمع ہیں ۔وی ایچ پی اور دیگر ہندو تنظیمیں "28 جنوری کو دھرم سنسد کا انعقاد بھی کرنے والی ہیں جس کا مقصد مرکزی حکومت پر دباو بنا کر مندر تعمیر کے لئیے آرڈیننس لانا ہے ۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے صاف لفظوں میں کہہ دیا ہے کہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے لہذا جب تک عدالت کا کوئی فیصلہ نہیں آجاتا تب تک اس معاملے میں نہ تو کوئی بل لائی جا سکتی ہے اور نہ ہی کوئی آرڈیننس۔۔۔اس کے باوجود بھی ہندو تنظیمیں اور سادھو سنت مندر تعمیر کے مسلے کو گرم رکھنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔اسی کڑی میں مہاکمبھ میلے سے دواریکا پیٹھ سوامی سروپانند سرسوتی نے ایک متنازعہ بیان دیا ہے انھوں نے کہا کہ کمبھ میلے کے خاتمے کے بعد بسنت پنچمی کے موقع پر وہ اپنے سادھو سنتوں کے ساتھ ایودھیا مارچ کریں گے جس میں ناگا سادھوں کا گروپ بھی شامل ہوگا اور مندر کی تعمیر کے لئیے شلانیاس کریں گے۔انھوں نے مزید کہا کہ جس طرح سے مسجد منہدم کی گئی تھی اسی طرح سے ہم مندر کی تعمیر بھی کر لیں گے۔
سوامی سروپا نند سرسوتی کے اس بیان سے جہاں عدالت اور حکومت کک توہین ہورہی ہے وہیں ملک کا امن و امان بھی خطرے میں پڑ سکتا ہے۔