Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, January 1, 2019

جونپور میں نئے سال کی تقاریبات

جون پور  اتر پردیش۔(نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
ضلع میں منگل کے روز شہر سے لیکر دیہی علاقوں میں نئے سال کو پرامن ماحول میں خوشی کے ساتھ منایاگیا۔اس دوران لوگوں نے دیر شب سے ہی لوگوں کو موبائل و ملکر نئے سال کی مبارکباد پیش کی۔ شہری علاقوں میں گلدستے و دیگر گفٹ کی دکانوں پر پورے دن خریداری ہوتی رہی۔لوگ ایک دوسرے کو پھول،گلدستہ اور گفٹ دیتے ہوئے دیکھے گئے۔شہر میں پارکوں،شاہی قلعہ سمیت ہوٹلوں و ریسٹورینٹ میں نوجوانوں کی کثیر تعداد خوشی مناتے رہے۔
پیر کی دیر شب سے لیکرمنگل کے روزنئے سال کے جشن میں نوجوان طبقہ دن بھر ڈوبا رہا۔ لوگ اپنے اپنے طریقے سے نیا سال منانے میں مشغول نظر آئے۔ تاہم زیادہ تر لوگ اپنے اپنے گھروں پر طرح طرح کی لزیز کھانے تیار کروا کر اپنے کنبہ کے ساتھ نیا سال منایا تو کچھ لوگ ہوٹلوں میں جا کر کیک کاٹ کرنئے سال کا جشن منایا۔ لوگ ایک دوسرے کو نئے سال کی دن بھر مبارکباد دیتے رہے۔ سرکاری دفاتروں میں بھی لوگ اپنے ساتھیوں اور افسران کو نئے سال کی مبارک باد دینے میں مشغول نظر آئے۔شاہی قلعہ میں نوجوان زیادہ تر نوجوان طبقہ نئے سال کا جشن مناتے دیکھے گئے۔ چھوٹے، بڑے ہوٹلوں پر سماجی اداروں کی جانب سے بھی منعقد پروگراموں میں شہریوں کا ہجوم امنڈا رہا۔ تاہم نئے سال کے پہلے دن موسم کا مجاز بھی کچھ سرد بھرارہا، لیکن دوپہر بعد ہواؤں نے سرد میں اور بھی اضافہ ہو گیا لیکن نوجوان عمر کے لوگ اپنے اپنے طریقوں سے جشن منانے میں مصروف رہے۔