Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, January 16, 2019

جونپور۔الیکشن کمیشن کی ہدایت پر ووٹر بیداری فورم کا آغاز۔۔

جون پور۔اتر پردیش۔ (نمائندہ) ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
الیکشن کمیشن کی جانب سے سبھی سرکاری اور غیر سرکاری دفاتروں میں الیکشن خواندگی کلب قائم کرنے کی ہدایات دی گئی ہے جسے ووٹر بیداری فورم کے نام سے جانا جائے گا۔
اسی کے تحت کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں ضلع مجسٹریٹ اروند ملپا بنگاری نے ضلع میں ووٹر بیدادی فورم آغاز کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں سبھی سرکاری دفاتر، رضاکار اداروں اور پرائیویٹ اداروں میں ووٹر بیداری فورم قائم ہو گا۔ اس فورم کے ذریعے ووٹرفہرست میں نام درج کروانے اور حق رائے دہی کے استعمال کے لئے بیدار کیا جائے گا۔ محکمہ کے سربراہ چیئرمین / نوڈل افسر ہوں گے اور دفتر میں کام کرنے والے تمام افسران ملازم اس فورم کے ممبر ہوں گے۔ پروگرام کے انعقاد کیلئے ایک کمیٹی کا تشکیل کیا جائے گا جو الیکشن کمیشن کی ہدایت پر وقت وقت پر کئے گئے کاموں سے ضلع الیکشن کمیشن دفتر کو آگاہ کرائیں گے۔اس موقع پر پولیس سپرٹنڈنٹ دنیش پال سنگھ، ایڈیشنل الیکشن افسر آر پی مشرا، سی ڈی او گورو ورما، ایس ڈی ایم صدر منگلیش دوبے، سی ایم او رام جی پانڈے، سویپ کوآرڈنیٹر سید محمد مصطفی سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔