Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, January 1, 2019

ہنسانے والا، رلا گیا۔

فیچر/ صدائے وقت۔
_____________________
اپنےکردار،فن اور حاضرجوابی سےعالمی پیمانےپرمنفردمقام بنانےوالاہردلعزیزاداکار قادرخاں بھی ہم سےرخصت ہوگۓ۔
قادرصاحب نےاپنی صلاحیتوں اوربےمثال فن کےمظاہرےسےسب کےدلوں پربلاشرکت غیرراج کیا۔مرحوم کانسبی تعلق  افغانستان سےتھا،والدہ بڑی غیوراورصابرہ وشاکرہ خاتون تھیں،والدایک مسجدکےامام تھے،کچھ ناگزیرسبب سےوالدہ کاطلاق ہوگیا،بڑی تنگ دستی اوردشواریوں کےدرمیان زندگی گذارنی پڑی۔
مرحوم قادرخاں کی وفات پرہردل غم گین اورہرآنکھ اشکبارہے،لوگ باگ ان کےہنس مکھ چہرے،اورطنزومزاح سےبھرپورکردار،اثرانگیزمقالےاوراعتمادسےلبریزفن وآرٹ کویادکرکےانھیں بھلانہیں پارہےہیں ،وہ اپنی ذات میں ایک انجمن اورایک ادارہ تھے،فلم وادب اورسیاست کےہرحلقےسےخراج عقیدت پیش کرنےکاسلسہ جاری ہے۔
قادرخاں بہت ہی ذہین،اورذی فہم انسان تھے،ان کی ذکاوت وفراست نےفلم وادب کولازوال کردارسےمالامال کیا،گرچہ آج وہ ہمارےدرمیان نہیں ہیں،مگران کاکردارہمیشہ زندہ رہےگا۔
کناڈامیں ان کےخاندان کےلوگ آبادہیں اس لۓان کےوارثین نےطےکیاکہ کہ وہیں ان کی تدفین عمل میں آۓ۔