Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, January 14, 2019

جونپور۔سماجی تنظیم"۔جن گن من " کی جانب سے کینسر بیداری مہم کا افتتاح۔

جون پور۔۔ اتر پردیش۔ (نمائندہ صدائے وقت)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
سماجی ادارے جن گن من کی جانب سے کینسر بیداری مہم کا افتتاح شہرکے نگر پالیکا میدان میں مہمان خصوصی ایم ایل سی برجیش سنگھ پرنسو و دیگر مہمانوں نے کیا، ساتھ ہی خاتون کمیٹی کی حلف برداری کی تقریب بھی اختتام پزیر ہوئی۔ پروگرام میں مہمانوں کی جانب سے غریب بے سہارا لوگوں کوکمبل تقسیم بھی ادارے کی جانب سے کیا گیا۔ پروگرام کا افتتاح مہمان خصوصی برجیش سنگھ پرنسواور وجے سنگھ نے کیا۔
پروگرام کی صدارت کر رہے گیان پرکاش سنگھ سماجی کارکن نے امن کی علامت کبوتر کو آسمان میں اڑا کر کیا۔ خاتون کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر دویندرکور ان کی ٹیم کی جنرل سکریٹری وجے لکشمی یادو سمیت دیگر خواتین کو حلف دلایا گیا۔ مہمان خصوصی برجیش سنگھ پرنسو نے کہا کہ جن گن من ادارے گزشتہ 13 سالوں سے سماج کے مرکزی دھارے سے جڑ کر لوگوں کو بیدار کرنے کا کام کر رہی ہے جس میں نشہ سے پاک سماج، بیٹی بچاو بیٹی پڑھاؤ، رحم مادر میں لڑکیوں کا قتل، غریبوں کو روٹی بینک کو دودھ فراہم کرنے کے لئے چل رہا ہے۔ آج غریبوں کو کمبل تقسیم کرنے کے ساتھ کینسر بیداری مہم کا آغاز کیا جو قابل تعریف ہے۔  وجے سنگھ نے کہا کہ اس ادارے نے جس طرح سے سماج میں پھیلی برائیوں کو دور کرنے کا حلف اٹھایا ہے ہم سب ان کے ساتھ ہیں خاص طور پر ضلع کو دوہرا سے پاک کرکے کینسر کے منہ پر طمانچہ دینے کی جو آغاز ہوئی ہے۔ صدارت کر رہے سماجی کارکن گیان پرکاش سنگھ نے کہا اس ادارے سے جڑ کر مجھے بھی سماج کی خدمت کرنے کا موقع جو ملا ہے اسے میں بھولا نہیں سکتا۔ضلع کی مٹی میں پیدا ہونے کے ناطے میرا یہ فرض بنتا ہے کہ کینسر جیسی جان لیوا بیماری کی روک تھام کے لئے عوامی تحریک کا آغاز جو آج ہوئی ہے میں بھی ساتھ نکل پڑا ہوں۔ اس سے قبل ادارے کے صدر اسلم شیرخان، سیکرٹری سنجیو یادو، کنوینر سنجے استھانہ نے مہمانوں کو تحائف دے کر نوازا۔ اس موقع پر شاہد منصوری، سنجے جانڈوانی، دانش بخشی، وشال جی کھتری، سردار منموہن سنگھ، وویک سیٹھی، لاڈلے زیدی، نوین سنگھ بسگوتی، ارشد قریشی، پون مودنوال، سمیر اسلم، شکیل ممتاز، دلیپ وشوکرما، رتنا سیٹھی، روبی ساہو سونا بینکر، سرلا مہیشوری، ڈاکٹر تسنیم فاطمہ، شمع فاطمہ، جیوتی سنگھ، کماری شالو سنگھ، پونم شریواستو، تابش اختر، شمشیر قریشی سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔