Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, January 21, 2019

جونپور۔ضلع میں بخار و ملیریا کی وباء۔ محکمہ صحت کی مہم کاغذوں تک محدود۔اب تک درجنوں اموات۔

جون پور ۔۔اتر پردیش۔(نمائندہ ۔معراج احمد)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
ضلع میں بخار اور ملیریا کے مریضوں کی بھر ما ر ہے۔ محکمہ صحت کاغذوں میں ہی مہم چلاکر مچھروں کو ماررہا ہے اورا ب تک درجنوں موتیں بخار اور ملیریا سے ہو چکی ہیں لیکن محکمہ صحت کی مہم زمینی سطح پر نہیں آ سکی ہے صحت محکمہ کے ڈاکٹر دعوی کر رہے ہیں کہ ملیریا جیسے بیماری کے روک تھام کے لیے دواؤں کا چھڑکاؤکرایا جا رہا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ ضلع کے کسی بھی گاؤں میں ملیریا محکمہ کی کوئی بھی ٹیم نظر نہیں آتی ہے۔ملیریا کی روک تھام  کے لئے ڈی ڈی ٹی پاؤڈر کا چھڑکاؤکرا یا گیا ہو تا تو  شایدصورت حال اتنی خوفزدہ نہیں ہوئی ہوتی۔
مچھلی شہر ترقیاتی بلاک کے کورہاں، بھرہوپور، سرائے یوسف، چیلہا، بربس پور جیسے گاؤں کے اکثر گھروں میں بچوں سمیت بوڑھے بخار کیزد میں ہے گاؤں میں اکثر مقامات پر پانی جمع ہونے مچھروں کی پیداروار کو فروغ دیتا ہے طبی مرکز میں ملریا کی جانچ بالکل نہیں ہو رہی ہے ملیریا کے مریضوں کو پرائیویٹ لیبارٹری میں جاکرجانچ کرا کر علاج کر انا پڑتاہے۔ بچوں کے معالجوں کا کہنا ہے کہ بچوں کو بھیڑوالے علاقہ میں لے جانے سے پرہیز کریں کیوں کہ موجودہ وقت میں وائرل کا سیزن چل رہا ہے جو ایک دوسرے میں منتقل ہوکر بیماریوں کو فروغ دیتے ہیں  اگر کسی بچہ کو بخار ہے تو ان مقامات سے بچوں کو دور رکھنا چاہئے تاکہ وہ بیماریوں سے بچ سکے۔ اس وقت بچوں کے والدین کو بہت احتیاط کی ضرورت ہے کیوں کہ موجودہ وقت میں ہر گھر میں بخار پھیل گیا ہے بخار کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے خاص طور پر بچوں میں اس طرح کی بیماریاں زیادہ پھیل رہی ہیں اس لئے بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ بچہ کو سردی ہوئی ہو تو فوری طور پر ڈاکٹر کو دکھایا جانا چاہئے تاکہ وقت پر بیماری کو کنٹرول کیا جا سکے۔ صبح شام بچہ اگر گھر سے باہر نکلے تو اسے پورے کپڑے پہناکر بھیجیں تاکہ وہ مچھر وں سے بچ سکے۔