Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, January 22, 2019

جونپور۔۔ریلوے اسٹیشنوں پر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے مطالبہ کو لیکر عوام کا احتجاج۔

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  
برسٹھی علاقہ بھنور ریلوے اسٹیشنوں کے ساتھ دیگر اسٹیشنوں پربنیادی سہولیات کی مانگ کو لیکر ایک بار پھر منگل کے روز درجنوں کی تعداد میں مقامی لوگوں نے بھنور اسٹیشن پرجج سنگھ انا کی قیادت میں مظاہرہ کیا۔اس دوران مشتعل دیہی نے مچھلی شہر ممبر پارلیمنٹ کے خلاف جم کر نعرہ بازی بھی کی۔
اس دوران موجود لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے جج سنگھ انا نے کہا کہ بھنور اسٹیشن پر مسافر سہولیات کا کوئی انتظام نہیں ہے۔یہاں مسافروں کیلئے نہ تو بیٹھنے کا انتظام ہے اور نہ ہی پینے کیلئے صاف پانی کاکوئی بندوبست،اسٹیشن کا پلیٹ فارم اتنا نیچا ہے کہ اکثر ٹرین میں سوار ہونے کے دوران ضعیف اور خواتین نیچے گر کر زخمی ہو جاتے ہیں۔مقامی ممبر پارلیمنٹ نے مسائیل کو لیکر کئی بار یقین دہانی بھی کرائی لیکن آج تک اسٹیشن پر خواتینوں کیلئے بیت الخلاء کا انتظام نہیں ہو سکا ہے۔انھوں نے کہا کہ عوامی سہولت کیلئے مقامی لوگوں میں کافی غم وغصہ ہے اور آئندہ 28جنوری کو برسٹھی اسٹیشن پر غیر معینہ مدت تک دھرنہ پر بیٹھنے کا انتباہ دیا۔