Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, January 1, 2019

اعظم گڑھ۔سلسلے وار چوریاں، پولیس تماشائی۔

اعظم گڑھ ۔اتر پردیش ۔صدائے وقت/ عبد الرحیم صدیقی۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
دیوگاؤن کوتوالی حلقہ کے تحت ٹیکرگڑھ گاؤں میں نسیمہ  بانو کے گھر کے اوپر والے حصّہ میں رات کو گیارہ  بجے کچھ کھٹ پٹ کی آواز سنائی دی۔ آواز سن کر نسیمہ  جب چھت پر گئیں تو تین چار کی تعداد میں چوروں کو دیکھ کر چلانے  لگی شور سن کر پڑوسی آگئے.چور تو بھاگ کھڑے ہوئے مگر دیکھنے پر معلوم ہوا کہ کمروں  کے دروازے کھلے تھےتقریباً چار لاکھ کے زیورات  پر چوروں نے ہاتھ صاف کر دیا تھا۔ .پولس موقع پر پہنچ کر چھان بین کر رہی ہے.
اسی کے ساتھ لال گنج قصبہ کے اندرجیت  یادو کے گھر سے پانچ ہزار نقد اور کچھ زیور بھی لے گئے  اور ساتھ ساتھ رامناتھ  یادو.گلاب سونکر.راجے اندر کشیپ  کے گھر بھی چوروں نے اپنی قسمت آزمایا لیکن اہل مکان کے جاگنے کی وجہ سے کامیاب نہ ہوسکے.اور دیوگاؤن پولس تماشائی  بنی ہوئی ہے..