Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, January 19, 2019

سلطان پور میں جرائم پیشہ افراد کے حوصلے بلند۔


سلطان پور اترپردیش
۔نمائندہ خصوصی/١٩جنوری٢٠١٩
[مولاناسراج ہاشمی کےذریعے]
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  
۔ضلع سلطان پور کے جرائم پیشہ افراد کے حوصلے اتنے بلند ہیں کہ پانیئر اخبار کے انگریزی و ہندی صحافی و پیٹر انگلینڈ ریڈی میڈ گارمنٹ شو روم کے فرنچائزی کے مالک دنیش پانڈے کو اپنے بڑھیا وار واقع مکان کے پاس دو بائیک سوار نے تابڑ توڑ گولیوں سے جان لیوا حملہ کر دیا ۔یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب وہ اپنے گھر کے اندر داخل ہی ہونے والے تھے۔گولی دینیش پانڈے کی پیٹھ میں لگی ، وہ شور مچاتے ہوئے گھر کے اندر داخل ہوئے اور اپنے والد جو کہ ٹی وی دیکھ رہے تھے کیا کہ دروازہ بند کر لو گولی چل رہی ہے اور مجھے گولی لگ گئی ہے۔ان کے والد جیسے ہی باہر دیکھنے کے لئیے نکلے تو ان پر بھی گولی چلائی گئی۔جو کہ دروازے کے چینل سے ٹکرا گئی اور ان کے والد منورام پانڈے جو کہ ہندی روزنامہ " آج " کے ضلع رپورٹر ہیں بال بال بچ گئے۔انھوں نے بتایا کہ ایک سفید رنگ کی اپاچی موٹر سائیکل اور ایک دوسری بائیک جس کو وہ سمجھ نہیں سکے سے حملہ آور فرار ہوگئے۔دینیش پانڈے کو ضلع اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی حالت کو دیکھتے ہوئے فرسٹ ایڈ دیکر لکھنئو کے لئیے ریفر کر دیا۔اس خبر کے پھیلتے ہی صحافت کی دنیا سے سبھی پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا اور سماجی و سیاسی شخصیات کا جماوڑا لگ گیا۔دینیش پانڈے کے بڑے بھائی جو کہ خود بھی ایک صحافی ہیں کی تحریر پر شہر کوتوالی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پولیس نے جلد ازجلد حملہ آوروں کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی ہے۔پولیس کی طرف سے شہر سے باہر جانے والے راستوں پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کو کھنگال رہی ہے۔اس واقعہ سے نہ صرف صحافی بلکہ عوام بھی سکتے میں ہیں۔