Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, January 16, 2019

جونپور۔مار پیٹ معاملے کو فرقہ ورانہ رنگ دینے پر علماء کونسل نے شاہ گنج کوتوالی کا گھیراو کیا۔

نام نہاد لیڈر پر فرقہ وارانہ ماحول خراب کرنے کا الزام، گرفتاری کی مانگ۔
ایکشن نہ ہونے پر تحریک کی دھمکی۔پولیس کا رویہ بھی مشتبہ۔
علماء کونسل.

جونپور۔۔اتر پردیش۔۔صدائے وقت/ عبد الرحیم صدیقی۔
. . . . . . . . .  . . . . . . . . . . . . . . . . 
گزشتہ دنوں شاہگنج کوتوالی حلقہ کے تحت موضع صبرحد میں معمولی تنازعہ کو لیکر دو فرقوں میں ہوئی مار پیٹ کو ایک نام نہاد لیڈر کے ذریعہ معاملے کو فرقہ وارنہ رنگ دینے  و پولیس کے رویہ کے خلاف علماء کونسل نے شاہگنج کوتوالی کا گھیراو کیا۔
خبروں کے مطابق گزشتہ دنوں موضع  ہوئی مار پیٹ کے معاملے میں راشٹریہ علماء کونسل کے صوبائی صدر انل سنگھ،صوبائی نائب صدر شہاب الدین، خزانچی شہاب اختر و یوتھ برگیڈ کے صوبائی صدر نور الہدیٰ کی مشترکہ قیادت میں کونسل کے کارکنان کے ساتھ کوتوالی کا گھیراو کیا اور ایک مقامی نیتا پر اس معاملے کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے گرفتاری کک مانگ کی۔
کوتوالی سے منسلک حلقہ ایس آئی شیتلو رام نے مناسب کاروائی کی یقین دہانی کرائی۔کونسل کے صوبائی نائب صدر نے مذکورہ نام نہاد فرقہ پرست نیتا کی گرفتاری نہ کی گئی تو تحریک چلائی جائے گی۔