Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, January 12, 2019

سماجوادی ترقی ویژن اور سماجی انصاف مارچ جاری۔

جون پور ۔۔اتر پردیش۔(نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  . 
سماج وادی پارٹی مرکزی قیادت کی ہدایت پر منعقد سماجوادی ترقی ویژن اور سماجی انصاف یاترا کے چھٹے روز شہر کے عمرپور وارڈ میں ایک اسکول پرچوپال پروگرام شروع کیاگیا۔ سماجوادی کارواں وارڈ کے تمام محلوں اور گلیوں میں ہوتے ہوئے سبھی معاشرے کے لوگوں تک پارٹی کی پالیسیوں اور مذکورہ پروگرام کے اصل مقصد کو پہنچانے کا کام کیا۔ پارٹی لیڈر سپن سنگھ نے کہا کہ سب کا ساتھ سب کا وکاس کا نعرہ دے کر ملک و ریاست میں حکومت بنانے والی بی جے پی نے وعدہ خلافی کر ملک کے غریبوں،کسانوں اور نوجوانوں، دلت طبقہ اور پسماندہ طبقے کے لوگوں کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔ خاص طور پر دلت کمیونٹی خود کو فریب دہی کے شکار ہونے کا احساس کر رہا ہے۔ وشنو پرتاپ سنگھ نے کہا کہ گزشتہ ساڑھے چار سال مرکزی حکومت اور تقریباً دو سال ریاستی حکومت کے گزرنے کو ہے، لیکن ترقی کے کوئی کام نظر نہیں دے رہے ہیں۔ بی جے پی حکومت میں ملک کی تعلیمی اداروں، میڈیکل اور انجینئرنگ کالجوں میں یوجی سی کے روسٹر کی تبدیلی کی وجہ سے، ریزرو عہدوں پر جنرل برادری کو ملازمت دی گئی۔ پسماندہ اور دلت طبقے کے لوگ نوکری حاصل کرنے سے محروم ہے۔ آئینی اداروں کی پرائیویٹ اور تعلیم کو مہنگا کرکے غریبوں پچھڑو اور دلتو ں کو تعلیم حاصل کرنے سے محروم کا کام کیا گیا۔ عام آدمی کی ضرورتیں،روزی روٹی اور حفاظت کو ذہن میں نہیں رکھا گیا وہیں بیٹی بچاو بیٹی پڑھاؤ کا نعرہ بھی جھوٹا ثابت ہوا ہے۔ موجودہ حکومت کی وجہ سے، بیٹیاں محفوظ نہیں ہیں۔ روزانہ عصمت دری کے واقعات ہو رہے ہیں۔ اس موقع پر منوج موریا، کرشن کمار یادو، رنجیت سونکر، عرفان منصوری، گڈو سونکر، پردیپ شریواستو، جتیندر یادو، گڈو یادو، دنیش یادو،غفران منصوری، ذیشان خان، رضوان منصوری، راجیش سونکر، اندریس سونکر، چندن سونکر، راجندر سونکر، منو سونکر، اسلام منصوری سمیت دیگر کارکن موجود رہے۔