Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, January 12, 2019

جونپور۔۔نوجوان کی لاش ملنے سے سنسنی۔

جون پور ۔اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
رام پور تھانہ حلقہ کے آشاپور سرولی گاؤں میں بسوہی ندی کے قریب ہفتہ کی صبح ایک نوجوان کی لاش ملنے سے سنسنی پھیل گئی۔مقامی لوگوں کی اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر اس کی شناخت مقامی اینٹ بھٹہ کے مزدور کے طور پر کرتے ہوئے بھٹہ کے منشی کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔
اطلاع کے مطابق سکرارا تھانہ حلقہ کے سمادھ گنج گاؤں رہائشی ہریش چندر 33ولد صدامہ مسہر مذکورہ تھانہ حلقہ کے گوپالاپور گاؤں واقع ایک اینٹ بھٹہ پر مزدوری کر تا تھا۔ہفتہ کی صبح مذکورہ ندی کنارے رفع حاجت کیلئے گئے مقامی لوگوں نے نوجوان کی لاش دیکھ شور مچانا شروع کیا تو کافی تعداد میں مقامی لوگ جمع ہو گئے اور اطلاع پولیس کو دی گئی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر اس کی شناخت کرائی تو اس کی شناخت مذکورہ بھٹہ کے مزدور کے طور پر ہوئی۔بھٹہ پر تعینات منشی کے پوچھ گچھ کے دوران پولیس بیان کو مشتبہ لگتے ہی حراست میں لے لیا۔لاش کو پولیس نے پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج تفتیش میں مصروف ہو گئی ہے۔