Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, January 17, 2019

مختصر اہم خبریں۔

صدائے وقت/ نمائندہ/ ذرائع۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
استھانابھی سی بی آٸ سے ہٹاۓگۓ

سی بی آٸ میں چل رہے تنازعہ کے بعد اب مرکزی سرکار نے راکیش استھانا سمیت چار افسروں کو بھی سی بی آٸ سے ہٹا دیا ہے واضح ہوکہ اس سے قبل سرکار نے سی بی آٸ ڈاٸریکٹر آلوک ورما کو ہٹا کر راکیش استھانا کو ذمے داری سونپی تھی
----------------------------------------
بابا رام رحیم کو عمر قید کی سزا!

سی بی آٸ کی خصوصی عدالت نے گرمیت رام رحیم اور ساتھ ہی دیگر تین ملزمین کو عمر قید کی سزا سناٸ ہے واضح ہوکہ بابا رام کو اس سے پہلے بھی 20 برس قید کی سزا سناٸ گٸ تھی جس کو وہ جیل میں کاٹ رہے ہیں اس کے مکمل ہونے کے بعد نٸ سزا شروع ہوگی
----------------------------------------
مولانا محمود مدنی کا استعفٰی نامنظور

جمعیة علماء ھند کے جنرل سکریٹری نے گذشتہ دنوں اپنے عہدہ سے استعفی نامہ پیش کیا تھا جس کو منظوری نا ملنے پر انہوں نے واپس لے لیاہے اور اس معاملے کے پیش نظر 7 فروری کو مجلس عاملہ کا اجلاس بلایا گیا ہے جس میں کسی بات پر بھی فیصلہ لیا جاسکتا ہے
----------------------------------------
سڑک حادثہ تین لوگوں کی موت
لکھنٶ کانپور ہاٸ وے پر واقع اجگین تھانہ علاقہ میں دو گاڑیوں کی آپس میں زبردست ٹکر ہوگٸ جس سے کار میں سوار ہرش وردھن بیوی اورایک بچے کے ساتھ موت ہوگٸ ایک ہی خاندان کے تین لوگوں کی موت پر ان کے گاٶں میں کہرام مچ گیا ہے
----------------------------------------
شدت پسندوں کے حملہ میں  21 لوگ ہلاک 

کینیا میں ایک ہوٹل پرسرپشندوں نے منگل کو حملہ کیا تھا لیکن اس کے بعد ان کے خلاف آپریشن جاری تھا 19 گھنٹہ کے آپریشن مکمل ہونے کے بعد  تقریبا 29 لوگ زخمی جبکہ 21 افراد ہلاک ہوگۓ ہیں