Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, January 18, 2019

اعظم گڑھ۔۔جامعہ فیض عام دیو گاوں میں مالی بحران کے حل کے لئیے ہنگامی میٹنگ۔!!!!

اعظم گڑھ۔۔اتر پردیش۔۔صدائے وقت/ عاصم طاہر اعظمی۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  
گزشتہ دنوں مورخہ 17/1/2019بمطابق10 جمادى الاولى 1440ھ،  جامعہ فیض عام دیوگاؤں اعظم گڑھ میں ایک ہنگامی میٹنگ منعقد ہوئ، جس میں ادارہ کے تمام اساتذہ، ملازمین اور خدام کو شرکت کا مکلف بنایاگیا، ادارہ کے ناظم،مشہور عالم دین حضرت مولانا حبیب الرحمن پروزاقاسمی صاحب نے تمہیدی گفتگو کرتے ہوئے فرمایاکہ:
ملک پس ماندگی کا شکار ہے، ہرطرف مالی بحران ہے، گلف کا سسٹم بھی خراب سے خراب ہورہاہے،ہماراجامعہ بھی اسی زد میں ہے، کئ ماہ سے اساتذہ وملازمین کی تنخواہیں رکی ہوئ ہیں، یہ نہیں کہ ادارہ پہلی مرتبہ اس طرح کی مشکلات کا سامنا کررہاہے، بلکہ ہمیشہ دقتین آئیں اور چلی بھی گئیں، ہاں اس دفعہ یہ سلسلہ دراز ہوگیا، اور آیندہ کچھ ماہ کے لئے اس کے حل کی بظاہرکوئ شکل بھی نہیں نظر آرہی ہے؛ اس لئے ہنگامی میٹنگ کے ذریعہ اس مشکل پر قابو پانے کے لئے غوروفکر کیاجارہاہے،پس ماندگی کی وجہ پر بات کرتے ہوئے ناظم جامعہ نے مختلف باتیں بیان کیں،اورفرمایا کہ: یہ دنیا آزمائش کی جگہ ہے، اور بغیر ابتلاء وآزمائش کے انسان پختہ اورکامل نہیں ہوتا،اور دنیا میں جومشکلات آتی ہیں وہ انسان کے اعمال کا نتیجہ ہوتی ہیں،؛ اسی لئے میٹینگ میں طئے ہوا کہ دعاؤں کا خوب اہتمام ہو،  اسی طرح ہررزو بعد نماز ظہر طلبہ کی اصلاح وتربیت کے لئے اصلاحی مجلس قائم کی جائےگی، تاکہ اللہ تعالی سے قرب پیداہو، کیوں کہ اللہ رب العزت کاقرب اور ان کی معیت ہی تمام مشکلات اور پریشانیوں کا حل ہے، اور آپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ:طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے اب  لوگوں کے درمیان جانے کاان کا پہلے جیسا معاملہ نہیں رہا،
واضح رہے کہ:مالی بحران پرقابوپانے اور فراہمئ مال کے طریقے پر غوروفکر کرتے ہوئے میٹینگ نے چند امور تجویز کئے:

دعاؤں کاخوب سے خوب اہتمام ہو
جدید ذرائع ابلاغ جیسے واٹس اپ، فیس بک، اور شوشل میڈیا کے ذریعہ لوگوں کو جامعہ کے موجودہ احوال سے مطلع کیاجائے
علاقہ کےاصحاب خیر کےنام خطوط روانہ کئے جائیں،
منتظمین وسفراء جاجاکر وگوں سے ملاقات کریں ـ
لہذا علاقہ کے تمام اصحاب خیرحضرات، جامعہ کے محبین، منتسبین، متعلقین اورفارغین سے اپیل ہے کہ وہ جامعہ کے تعاون میں بھرپور حصہ لیں، اور اس مشکل سے نکالنے میں اپنی سعادت مندی کا پوار مظاہرہ فرمائیں!

امیدہے کہ  تمام لوگ جامعہ کی اپیل پر لبیک کہیں گے، اور ہرممکن تعاون سے جامعہ کاسہارا بننے کی کوشش کریں گے
واضح رہے دوڈھائ گھنٹہ کی اس میٹینگ میں تمام اساتذہ وملازمین نے بہت سنجیدگی سے حصہ لیا اور متفکرانہ تمام پہلؤوں پر غور خوض کیا گیا ،
اللہ تعالی سے دعاہے کہ مدارس پر آرہی تمام مالی ودیگر مشکلات دور فرماکر علم اوردین کے ان قلعوں کو اسلام کی حفاظت اور اشاعت کے لئے قبول فرماتارہے اور ان کو قائم ودائم رکھے (آمین)

محمد عاصم کمال الاعظمی
جامعہ فیض عام دیوگاؤں اعظم گڑھ
6393777385