Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, January 18, 2019

پنجاب میں بھی تیسرہ مورچہ۔

تیسرے محاذ میں بی ایس پی بھی شامل
تیسرا محاذ پنجاب کی سیاست کو بدل کر رکھ دیگا۔
جے جے سنگھ۔

صدائے وقت/ نمائندہ/ ذرائع۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
کانگریس اور بی جے پی اور ان کے اتحادیوں سے الگ اب " پنجاب ڈیموکریٹک الائنس " کے نام سے ایک تیسرا مورچہ بننے جا رہا ہے۔فوج کے سابق سربراہ جے جے سنگھ اس مورچہ کے لئیے کوشاں ہیں۔انھوں نے کہا کہ تیسرا محاذ پنجاب کی سیاست کو بدل کر رکھ دیگا۔اس مورچہ میں اکالی دل سکھ پال کھیرا کی قیادت والی، دھرم ویر گروپ اکالی دل، بی ایس پی اور چھوٹے کئی ایک گروپ شامل ہوں گے۔
واضح ہوکہ جے جے سنگھ شرومنی اکالی دل میں تھے۔انھوں اب اس دل سے اپنے استعفیٰ کا اعلان کیا ہے۔