Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, January 14, 2019

جونپور۔پرانی پنشن بحالی پلیٹ فارم کی میٹنگ۔

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ صدائے وقت)۔

ملازم افسر و اساتذہ پرانی پنشن بحالی پلیٹ فارم،: کی میٹنگ پیر کے روز منعقد ہوئی جس میں اپنے مطالبات کو لیکر آر پار کی تحریک کا بگل پھونکا گیا۔پلیٹ فارم کے کنوینر راکیش شریواستو نے بتایا کہ اسی ترتیب میں 16 جنوری کو پلیٹ فارم کے صوبائی صدر دنیش چندر شرما اور کنوینر انجینئر ہری کشور تیواری کی ٹیم کی میٹنگ شہر کے بلرام پور حال ٹی ڈی کالج میں، 21 جنوری کو ضلع ہیڈ کوارٹر پر دھرنا مظاہرہ، 28 جنوری کو مشعل جلوس اور 6 فروری سے غیر معینہ مدت کے لئے ہڑتال ہو گی۔انھوں نے بتایا کہ اس تحریک میں صوبے کے 120 سے زائد تنظیم شریک ہوں گے۔فورم کے ضلع صدر اروند شکلا نے کہا کہ صوبے کے وزیر اعلی کی جانب سے 2 ماہ کا وقت لے کر پنشن بحالی کیلئے کوئی قابل قدر قدم نہیں اٹھایا گیا جس سے ملازم استاذ افسر مشتعل ہیں اور جب تک پرانی پنشن بحالی نہیں کی جاتی جب تک تحریک سلسلہ وار چلتا رہے گا۔
فورم کے کنوینر راکیش شریواستو نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ پرانی پنشن بحال نہ ہونے پر حکومت کو اس کا خامیازہ بھگتنا پڑے گا، حکومت وعدہ کرکے وعدہ خلافی کررہی ہے۔میٹنگ میں دیگر مقرین نے بھی خیالات کا اظہار کیا۔اس موقع پر سی وی سنگھ، چندر شیکھر سنگھ، روی چندر یادو، سنجے چودھری، اتل پرکاس یادو، شرد پٹیل، سشیل اپادھیائے، للو سونکر، شیام شرن سنگھ، رامدلار یادو، لکشمی کانت سنگھ، راجندر یادو، انجینئر ڈی ڈی یادو سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔میٹنگ کی صدارت اروند شکلا اور نظامت سرپرست سی بی سنگھ نے کیا۔