Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, January 16, 2019

لائنس کلب جونپور نے صائمہ خان کی یاد میں غریبوں میں کمبل تقسیم کئیے۔

جون پور ۔۔اتر پردیش۔(نمائندہ صدائے وقت۔)
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
لائنس کلب جونپور کی جانب سے سردی سے لوگوں کو بچانے کیلئے سائمہ خان کی یاد میں ادارے کے صدر اشوک موریہ اور لائنیس صدر ارملا سنگھ کی قیادت میں شہر کے روہٹا محلے میں تقریباً 50غرباء میں کمبل تقسیم کیا۔
ادارے صدر اشوک موریہ اور ارملا سنگھ نے بتایا کہ اس سے قبل کچھ دن پہلے بھی ادارے کی جانب سے تقریبا ًدو سو لوگوں کو کیمپ لگا کر اور شہر میں گھوم کر سردی سے کانپ رہے غرباء کو کمبل تقسیم کیا گیا تھا۔ اس موقع پرلائنیس کلب کی سابق منڈل صدر جیوتی کپور نے کہا کہ اس کڑکڑاتی سردی سے لوگوں کو بچانے کیلئے کمبل تقسیم کرنا بہت ہی نیک کام ہے۔ غرباء کاہمیشہ احترام کرنا چاہئے اور ضرورت مندوں کی ہمیشہ خدمت کرنی چاہئے۔ اس موقع پر مدحت فاطمہ، سونا بینکر، نیلو سیٹھ، عظمت زبی، سید محمد مصطفی، آر پی سنگھ، شکیل احمد، شترگھن موریہ، اشونی بینکر، شیل موریہ، گایتری ساہو، رام کمار ساہو، آشا موریہ، ابھیشیک بینکر وغیرہ لوگ موجود رہے۔