Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, February 7, 2019

100 لیٹر شراب کے ساتھ اسمگلر گرفتار۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
چندوک تھانہ حلقہ کے کوپا گاؤں واقع ریلوے کراسنگ کے قریب سے پولیس نے شک کی بنیاد پر ایک کار کی تلاشی کے دوران اس میں رکھی 100لیٹر غیر قانونی شراب برآمد کرتے ہوئے دو اسمگلروں کو گرفتار کر لیا۔
تھانہ انچارج اوم نرائن سنگھ کے مطابق جمعرات کے روز وہ ہمراہیوں کے ساتھ علاقہ کا گشت کرتے ہوئے مذکورہ ریلوے کراسنگ کے قریب پہنچے تھے کہ سامنے سفید رنگ کی ایک کار نظر آئی جس میں بیٹھے لوگ مشتبہ معلوم ہونے پر گاڑی کو روک کر تلاشی لی گئی تو اندر دو گیلن میں رکھی100لیٹر غیر قانونی شراب برآمد ہوئی۔پولیس نے موقع سے ہی دو اسمگلروں کو حراست میں لے لیا۔پوچھ گچھ کے دوران انھوں نے اپنا نام راہل یادو ولد برج راج یادو ساکن رام نگر تھانہ سکرارا اور منوج ولد شیام دیو ساکن بھڑکڑہاں تھانہ کھیتاسرائے بتایا۔پولیس نے دونوں اسمگلروں کے خلاف متعلق دفعات میں مقدمہ قائم کرتے ہوئے چالان عدالت بھیج دیا۔