Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, February 7, 2019

آل انڈیا یونانی طبی کانفرنس کے تحت دہلی میں 12 فروری کو یوم طب یونانی کے موقع پر رضا کاروں کو تقسیم اسناد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔صوبہ بہار کے نائب صدر ڈاکٹر محمد عبد السلام فلاحی کا نام بھی شامل۔

نئی دہلی۔۔۔۔صدائے وقت(پریس ریلیز)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
آل انڈیا  یونانی طبی کانگریس کی جانب سے 12 فروری کو " عالمی یوم یونانی میڈیسن ڈے" کا انعقاد ہوگا جس کی تیاریاں مکمل ہونے کے قریب ہیں۔یہ تقریب 2010 سے وزارت آیوش کی ہدایت و دلچسپی پر ہر سال ممتاز مجاہد آزادی، مسیح الملک حکیم اجمل خان کے یوم پیدائش کے موقع پر منعقد ہوتی ہے۔اس موقع پر اس سال آل انڈیا یونانی طبی کانگریس ان رضاکاورں کو اسناد سے نوازے گی جنھوں نے اپنے اپنے صوبوں میں طب یونانی کے فروغ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ان حضرات کو " اسٹار آف یونانی میڈیسن " کے خطاب سے نوازہ جائے گا۔تقریباً ملک کے سبھی صوبوں سے ناموں کا انتخاب کیا گیا ہے ۔ڈاکٹر  صباحت اللہ امروہہ، ڈاکٹر محمد عبید اللہ بیگ چننئی، حکیم محمد اعجاز دربھنگہ بہار، ڈاکٹر صلاح الدین احمد  بہار، ڈاکٹر محمد اکمل پنجاب، حکیم طلعت حیدر آباد، ایس کے ایل حمید الدین۔تملناڈو، ڈاکٹر نہال احمد لکھنئو یو پی، ڈاکٹر صلاح الدین دہلی، ڈاکٹر محمد سلمان خان بھوپال، ڈاکٹر محمد عبدالسلام فلاحی پٹنہ بہار، ڈاکٹر مجیب الرحمٰن کولکاتا، ڈاکٹر محمد روشن اجمیر، ڈاکٹر محمد ہارون ہری دوار، ڈاکٹر محمد ارشد غیاث ہریانہ، حکیم ریاض احمد کرناٹک، حکیم یاسر قریشی احمد آباد، ڈاکٹر اعجاز علی دیواس ایم پی، ڈاکٹر شبیر احمد انصاری گوہاٹی، حکیم عزیز بقائی دہلی، ڈاکٹر ایم ایس یعقوب ناگپور۔حکیم رشاد الاسلام الہ آباد، ڈاکٹر آنند پرساد موریہ کولکاتا، محمود حسن دہلی و محمد اویس گورکھپور کے نام شامل ہیں۔