Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, February 20, 2019

ممبر پارلیمنٹ راجیہ سبھا امر سنگھ نے اپنی 15 کروڑ کی جائداد سیوا بھارتی سنسھان کو دان میں دے دی

اعظم گڑھ ۔۔اتر پردیش/ صدائے وقت/ عبد الرحیم صدیقی کی رپورٹ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
راجیہ سبھا ممبر امر سنگھ نے مورخہ 20 فروری کو اپنی تقریباً 15 کروڑ کی موروثی جائداد کو آر ایس ایس کی تنظیم " سیوا بھارتی سنستھان " کو ڈونیٹ کر دیا۔
ایک وقت تھا جب امر سنگھ آر ایس ایس کو کوسنے والے سب سے آگے تھے۔آج وہی امر سنگھ نے ۔اپنی جائداد کو رجسٹری کرکے سیوا بھارتی سنستھان  تنظیم کوحوالے کر دیا ۔۔اس جائداد میں ترواں میں بنا 12 کروڑ روپئے کا بنگلہ اور 10 بیگھہ زمین جسکی قیمت 3 کروڑ ہے شامل ہیں۔انھوں نے لاگنج تحصیل میں جائداد کی رجسٹری  سیوا بھارتی کے نام پر کردی۔امر سنگھ کے ذریعہ دان کی گئی جائداد پر سیوا بھارتی تنظیم کے زیر اہتمام " ٹھاکر ہریش چندر سیوا کیندر" قائم کرے گی۔
اس موقع پر امر سنگھ نے کہا کہ اپنے والد مرحوم ہریش چندر کو امر رکھنے کے لئیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔پرینکا گاندھی کی سیاست میں داخل ہونے پر امر سنگھ نے کہا کہ ان سے میرے ذاتی تعلقات ہیں۔سیاست میں سبکو آنے کا حق ہے میں ان کے اوپر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا۔وہ ایک ہندوستانی خاتون ہیں ، تیز طرار و محنتی ہیں ۔۔۔۔مگر دلی دور ہے۔
اس موقع پر امرسنگھ نے پرینکا کے لئیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ساتھ ہی نریندر مودی کو فتح یاب ہونے کی آرزو کی۔