Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, February 17, 2019

پاکستانی فوجی قافلہ پر فدائین حملہ ۔۔9 فوجیوں کی موت 11 زخمی۔

نئی دہلی۔۔صدائے وقت /ذرائع۔(نیوز 18)۔۔
 .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .   .  .  .  .  .  .  .  .  .  
جمو کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ہندوستانی سی آر پی ایف کے قافلے پر فدائین حملہ کے تین روز بعد پاکستانی فوجیوں کے قافلے پر فدائین حملہ ہوا ہے۔یہ حملہ بلوچستان کے قریب تربت اور پنجگور علاقے میں پاکستان چائینا اکونامک کیریڈور کے روٹ پر ہوا ہے۔حملہ کے نتیجہ میں 9 فوجی ہلاک اور 11 زخمی ہوئے ہیں۔اس حملہ کی ذمےداری بلوچستان لبریشن فرنٹ و بلوچ ریپبلیکن گارڈ نے مشترکہ طور پر قبول کیا ہے۔
یہ حملہ سعودی شہزادہ محمد بن سلمان کے پاکستان پہنچنے کے کچھ ہی گھنٹوں بعد انجام دیا گیا۔
واضح ہو کہ تین روز قبل ہندوستان کی ریاست جمو کشمیر کے پلوامہ ضلع میں سی آر پی ایف کے ایک قافلے پر  فدائین حملے کے نتیجے میں 40 سے زیادہ فوجی ہلاک ہوئے تھے۔جس کی ذمے داری مبینہ طور پر جیش محمد نے قبول کی تھی۔اس کے نتیجے میں ملک میں کافی غم و غصہ پایا جاتا ہے۔