Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, February 8, 2019

جونپور۔۔بورڈ کے امتحانات کے سوال نامے کا پرچہ چوری کرنے کی ناکام کوشش۔

جون پور ۔۔اتر پردیش۔(نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
شاہ گنج کو توالی حلقہ کے موضع اسرہٹہ واقع مرزا انور بیگ انٹر کالج کے اسٹرانگ روم میں رکھے گئے بورڈ امتحان کاپارچہ(سوال نامہ) کے کاغذات چوری کرنے کی کوشش چوروں نے کیا۔ اسکول کے چپراسی کے شور مچائے جانے کے بعد چور موقع سے فرار ہوگئے اور جاتے وقت اپنی موٹر سائیکل چھوڑ گئے۔ واقعہ کی اطلاع پر پہنچی کوتوالی پولیس معاملے کی تفتیش میں لگ گئی ہے۔اطلاع کے مطابق کالج کے پرنسپل شہنشاہ عالم کے ذریعہ کوتوالی پولیس سے سوال ناموں کے تحفظ کے لئے سیکورٹی کا مطالبہ کیا گیا تھا لیکن مقامی پولیس نے اس کو سنجیدگی سے نہیں لیا اور گزشتہ رات موٹر سائیکل سے ۲/ افراد پرنسپل کے دفتر میں داخل ہوگئے اور دفتر میں رکھے ہوئے کاغذات کو چوری کر نے کے لئے دروازے کے تالا کاٹ کر داخل ہوگئے اور الماری کا تالا کاٹتے وقت پیدا ہو نے والی آواز سن کر چپراسی محمد راشد نے شور مچانا شروع کر دیا۔ محمد راشد کے ذریعہ شور مچانے پر دونوں چور دیوار پھاند کر فرار ہوگئے لیکن جاتے وقت اپنی موٹرسائیکل کو چھوڑگئے۔ اطلاع ملنے پر  پہینچے پرنسپل نے معاملے کی اطلاع پولیس کو دیا۔اطلاع ملنے پر پہنچی پولیس معائنہ کر نے کے بعد موٹر سائیکل کو قبضہ میں لے کر معاملے کی تفتیش میں لگ گئی ہے۔

Post Top Ad

Your Ad Spot