Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, February 11, 2019

مختصر اہم خبریں۔

مختصر اہم خبریں12/01/2019 صدائے وقت/ ذرائع۔

پرینکا کے روڈشومیں عوامی سیلاب
_________________________
لکھنٶ میں پیر کو دوپہر 12 بجے پرینکا گاندھی کا روڈ شو اٸیر پورٹ سے شروع ہوا جس میں کانگریس صدر راہل گاندھی اور جیوترادتیہ سندھیا نے بھی شرکت کانگریس صدر راہل گاندھی نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ انصاف اور حق پرست سرکار لاٸ جاۓ انہوں چوکیدار چور ہے کے نعرے بھی خوب لگواۓ تقریبا 5 گھنٹہ کا یہ روڈ شو ہوا۔
----------------------------------------
ناٸیڈوکی بھوک ہڑتال

آندھرا پردیش کے وزیر اعلٰی چندر بابو ناٸیڈو نے آندھرا پردیش کو خصوصی درجہ کی مانگ کو لیکر دلی میں ایک دن کی بھوک ہڑتال پر بیٹھے تھے انہوں نے کہا کہ ہم حق کے لۓ لڑ رہے ہیں خیرات کے لۓ نہیں کانگریس صدر راہل گاندھی ، اروند کیجریوال سمیت تمام اپوزیشن پارٹیوں کو حمایت حاصل ہے۔
----------------------------------------
رافیل معاملے پر آج سی اے جی رپورٹ ہوگی پیش

رافیل سودے بازی کے معاملے کانگریس اور دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے سی اے جی رپورٹ کا مطالبہ بار بار کیاجارہا تھا جس کے بعد آج پارلیمنٹ میں سی اے جی رپورٹ پیش ہوگی جس پر زبردست ہنگامہ ہونے کی امیدہے
---------------------------------------
سی اے جی اپنے ہی کردار کی تفتیش کیسے کرسکتی ہے!

سی اے جی کی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے سے قبل کانگریس نے سی اے جی پر بڑا حملہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سی اے جی کو رپورٹ پیش کرنے سے خود کو الگ کر لینا چاہیے کیونکہ وہ اس سودے کے دوران سکریٹری خزانہ تھے اور کسی بھی سودے میں سکریٹری خزانہ کا اہم رول ہوتا ہے اور وہ اپنے دور کی رپورٹ کو خود نہیں پیش کر سکتے۔
----------------------------------------
زہریلی شراب کے خلاف احتجاج

اترپردیش میں 100 سے زاٸد زہریلی شراب سے ہونے والی اموات پر اس وقت چل رہے اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن پارٹیوں نے زبردست ہنگامہ اور مظاہرہ کیا ان کا مطالبہ ہے کہ اس معاملے کی سی بی آٸ جانچ ہونی چاہۓ