Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, February 7, 2019

دارالعلوم دیوبند میں دوروزہ انعامی جلسہ کا انعقاد۔‎




مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی اور صدر المدرسین مفتی سعید پالنپور کی طلباء کو اکابرین کے نقش قدم پر چلنے کی تلقین۔
دیوبند،(اسلامک میڈیا )/ صدائے وقت/ عاصم طاہر اعظمی۔
 .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .
عالم اسلام کی ممتاز دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند میں انعامی جلسہ کا انعقاد کیاگیا جس میں ادارے کے طلبہ کو تقریبا 20لاگھ روپیہ کتابیں تقسیم کی گئیں ۔ مسجد رشید کے تہہ خانے میں آج سے منعقد دوروزہ انعامی جلسہ کی پہلی نشست میں مہتمم دارالعلوم دیوبند مفتی ابوالقاسم نعمانی اور صدر المدرسین مفتی سعید احمد پالنپوری کے ہاتھوں داخل و غیر داخل طلباء کو انعامات سے نوازکر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی ۔ اس موقع پر مذکورہ علماء حضرات نے اپنے مختصر خطاب میں طلباء سے کہاکہ آج اسلام کی صحیح تعلیمات کو پوری دنیا کے سامنے پیش کرنا نہایت ضروری ہے،انہوںنے طلباء کو اکابرین دیوبند کے نقش قدم پر چلنے کی تلقین کرتے ہوئے اپنے اخلاق و معاملات کوسنت نبویؐ کے مطابق ڈھالنے کی تلقین کی۔ صدر المدرسین مفتی سعید احمد پالنپوری نے کہاکہ اس وقت ملک میں اسلامی اقدار و روایات کے تحفظ کے لئے مضبوط لائحہ عمل کی تیاری سب سے بڑا کاز ہے۔ انہوں نے ہمارے اکابر ین کا امتیازی وصف فکری اعتدال ہے اور یہی اعتدال علماء دیوبند کا طرۂ امتیازہے، آج ضرورت ہے ہم اکابرین کی زندگیوں کامطالعہ کریں اور ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے اندر اعتدالِ فکر پیدا کریں۔ اس موقع پر قائم مقام ناظم تعلیمات مولانا افضل کیموری نے تعلیمات کی رپورٹ پیش کی اور مختصر خطاب میں طلباء کو علم نافع کے حصول کی تلقین کی۔ انہوںنے دفتر تعلیمات کی سالانہ کارکردگی پر مشتمل تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ دریں اثناء اول تا دورہ حدیث داخل ودورہ حدیث شریف غیر داخل کے علاوہ تکمیلات داخل کے طلباء کو انعامات سے نوازاگیا۔اس موقع پر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو خصوصی انعامات سے دیئے ،دورہ حدیث شریف میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو رکن شوریٰ مولانا بدرالدین اجمل قاسمی کی جانب سے پانچ پانچ ہزار روپیہ کے نقد انعامات سے نوازا گیا۔ پروگرام کی نظامت کے فرائض استاذ حدیث مولانا خضر کشمیری نقشبندی نے انجام دیئے۔آج پہلی نشست کا آغاز قاری محمد آفتاب قاسمی کی تلاوت کلام اللہ سے ہوا۔ اجلاس کی آخری نشست کل صبح (جمعہ کے روز) منعقد ہوگی،جس میں تکمیلات،تجوید وقرأت داخل وغیر داخل ،دینیات اور حفظ وناظرہ کے طلباء کو انعام دیئے جائینگے۔