Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, February 15, 2019

امارت شرعیہ کی خدمات ناقابل فراموش!

از/ مفتی ثناءالہدٰی
________________________
سیتامڑھی/١٥فروری/٢٠١٩/صداۓوقت/نماٸندہ کےذریعے
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
سیتا مڑھی میں امارت شرعیہ  کے زیر اہتمام آٸیندہ 7اور8 مارچ کو ہونے والے  دو روزہ خصوصی تربیتی اجلاس مدرسہ رحمانیہ مہسول اور اجلاس عام اجتماع گاہ میدان مہسول میں ہوگا، جس کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہے اور امارت شرعیہ کے مبلغین حضرات اجلاس کو کامیاب و با مقصد بنانے میں شب و روز مشغول و منہمک ہیں ۔
اس سلسلے میں ایک میٹنگ مدنی مسافر خانہ مہسول چوک پر ہو چکی ہے  جبکہ دوسری نشست مدرسہ رحمانیہ مہسول میں ہوئی ۔
ان دونوں نشستوں میں ضلع کے علماء،ائمہ مساجد،سماجی کارکنان، شہر کے عمائدین و اہم شخصیات کے ساتھ  امارت شرعیہ کے نا ئب ناظم مفتی ثناء الہدیٰ قاسمی بنفس نفیس موجود رہ کر میٹنگ کو کامیاب بنا چکے ہیں ۔
اور انہوں نے امارت شرعیہ کے خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور ملکی حالات پر سیر حاصل بحث کی اور اس میٹنگ کی اہمیت و ضرورت کو عوام کے سامنے رکھا اور ان کی جانب سے آنے والے تمام سوالات کا تشفی بخش جواب دیا۔
خصوصی تربیتی اجلاس میں امیر شریعت حضرت مولانا سید ولی رحمانی دونوں دن تشریف فرما ہوں گے۔۔
اس موقع پر مدرسہ رحمانیہ مہسول سے شعبہ حفظ سے فارغ 75 طلباء کی دستار بندی کی جا ئے گی،
میٹنگ میں مولانا انواراللہ فلک قاسمی، مولانا عبدالودود مظاہری، مولانا اشتیاق عالم تسلیمی، مولانا ضیا ءالرحمٰن قاسمی، الحاج  محمد مختار ، حاجی عبداللہ رحمانی، الحاج حشمت حسین، مدرسہ رحمانیہ کے صدر محمد ارمان علی، سکریٹری ظفر کمال علوی، صبیح احمد، محمد جمیل، ماسٹر الحاج اشرف علی، مولانا اظہارالحق قاسمی، مولانا عبد الاحد، مولانا ممتاز قاسمی،مولانا لیاقت قاسمی الحاج نعیم، محمد جنید،بشارت کریم گلاب، غلام رسول، سلمان ساگر، منا تسلیم، محمد مراد، علیم آرزو، کوثر یزدانی، سید احتشام الحق، سراج قریشی سمیت کافی تعداد میں شہر کے معززین وسماجی کارکنان موجود تھے۔