Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, February 12, 2019

آج کا عنوان۔۔۔۔وعدہ خلافی۔!!!

از / خان پرویز احمد۔گجرات۔صدائے وقت۔
.        تذکر بالقرآن والحدیث
.  . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .            
        I ﺑِﺴْــــــــــــــــﻢِﷲِﺍﻟﺮَّﺣْﻤٰﻦِﺍلرَّﺣِﻴﻢ  l
      
*وعدہ خلافی* ایک ایسا عمل ہے جس سے انسان اپنا اعتماد دوسروں کی نظروں میں کھو دیتا ہے اور اعمال نامے میں نفاق کی ایک علامت کا اضافہ بھی کروا لیتا ہے اس لیے اگر آپ کسی سے کوئی وعدہ کریں ساتھ ان شاءاللہ کہیں اور ساتھ یہ وضاحت بھی کر دیں کہ یہ وعدہ نہیں ہے میں کوشش کروں گا کہ کام ہو جائے اگر نہ کر سکا تو معذرت چاہتا ہوں اس طرح اگر وہ کام آپ سے نہ ہو سکے تو آپ پر کچھ گناہ نہ ہوگا۔

⚀ *عہد شکنی* چاہے کسی کافر سے بھی کوئی معاہدہ کرے تو بھی اس کے خلاف نہ کرے۔

🎯 حضرت سلیمان بن بریدہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنے والد  سے روایت کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی آدمی کو کسی لشکر یا سریہ کا امیر بناتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے خاص طور پر اللہ سے ڈرنے اور جو ان کے ساتھ ہوں ان کے ساتھ بھلائی کرنے کی وصیت فرماتے پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ کا نام لے کر اللہ کے راستے میں جہاد کرو عہد شکنی نہ کرو اور مثلہ نہ کرو اور کسی بچے کو قتل نہ کرو اور۔۔۔۔۔الخ
📗 (صحیح مسلم:جلد سوم)۔