Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, February 6, 2019

پوروانچل یونیورسٹی میں خواتین کو با اختیار بنانے پر تربیتی کیمپ کا انعقاد۔

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
ویر بہادر سنگھ پوروانچل یونیورسٹی کے اما ناتھ سنگھ انجینئرنگ انسٹی ٹیوٹ میں چل رہی خواتین کو بااختیار بنانے اور تربیت موضوعاتی ورکشاپ کے آخری روز بدھ کو راجیو گاندھی پوسٹ گریجویٹ کالج بھیوانی ہریانہ کی ٹیچر وندنا شیرون نے خواتین کو بااختیار بنانے کے مختلف پہلوؤں پر تفصیل سے اپنی بات رکھی۔ انہوں نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین میں طاقت کا ذخیرہ ہے جس کو انھیں شناخت کر تراشنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو زندگی میں بہت ذمہ داریوں کو نبھانا ہوتا ہے۔ وہ بہن، بیوی اور ماں کی شکل میں سماجی ذمہ داریوں کو ادا کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج وہی خواتین کامیاب ہو سکتی ہے جو ذہنی طور پر مضبوط ہو، بغیر ذہنی مضبوطی کے مشکل حالات کا سامنا نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی حفاظت کے لئے حکومت یا اداروں کی جانب سے جو قانون بنائے جاتے ہیں اسے منفی طور پر نہیں لینا چاہئے بلکہ اس مثبت پہلوؤں پر توجہ دینا چاہئے۔ یونیورسٹی کے طلباء نے خواتین سے متعلق مختلف معاملات پر کئی سوالات بھی کیے۔ اسی ترتیب میں فارمیسی اداروں کی استاذ ڈاکٹر جھانسی مشرا نے کہا کہ خواتین کو اپنی خوبیوں وخصوصیات کی شناخت کر اسے تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ ورکشاپ میں انجینئرنگ، فارمیسی، مینجمنٹ سائنس اور سوشل سائنس فیکلٹی کے طالبات موجود رہی۔