Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, February 7, 2019

مولانا محمود مدنی کا جمیتہ علماء ہند کے جنرل سکریٹری کے عہدہ سے استعفیٰ نا منطور۔


نٸ دہلی/7فروری/2019/[نماٸندہ کےذریعے]
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
سابق ممبرپارلیمنٹ مولانا محمود اسعد مدنی کا جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری کے عہدہ سے استعفیٰ نامنظور کردیا گیا ہے۔ مولانا محمود مدنی نے گزشتہ ماہ جمعیۃ علما ہند کے ناظم عمومی کے عہدہ سے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر استعفی دیدیا تھا ۔ مولانا مدنی کے استعفیٰ کو نامنظور کرنے کا فیصلہ مجلس عاملہ کی میٹنگ میں کیا گیا ۔
خیال رہے کہ مولانا محمود مدنی نے اپنے استعفیٰ نامہ میں آفیشیل لیٹرہیڈ پرصدر محترم کومخاطب کرتے ہوئے لکھا تھا ’’بصد احترام جناب والا کی خدمت میں عاجزانہ عرض ہے کہ یہ ناکارہ اپنی تمام ترنا اہلیوں اورمختلف ذاتی اعذارکی بنا پرناظم عمومی ، جمعیۃعلماء ہند کےعہدے سے مستعفی ہوتا ہے‘‘۔ مولانا مدنی کے استعفی کے بعد سوشل میڈیا سمیت مختلف حلقوں میں قیاس آرائیوں کا بازار گرم ہوگیا تھا.
جہاں ایک طرف مولانا محمود مدنی کے الیکشن لڑنے کی باتیں کہی جارہی تھیں تو وہیں کچھ حلقوں میں استعفی کی وجہ جمعیۃ علما ہند میں آپسی اختلافات بتائی جارہی تھی ۔ تاہم اب ان کا استعفی نامنظور کردیا گیا ہے اور وہ جمعیۃ علما ہند کے جنرل سکریٹری کے عہدہ پر برقرار رہیں گے۔