Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, February 11, 2019

جونپور۔ایس ٹی کمیشن کی نائب قومی صدر کا ضلعے کا دورہ

جون پور۔اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
 .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .   .  .  .  

نائب صدر قومی ایس ٹی کمیشن حکومت ہند انوسوئیا یو کے نے پیر کے روز کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں ضلع مجسٹریٹ اروند ملپا بنگاری اور متعلقہ ضلع سطحی افسران کے ساتھ میٹنگ کیا۔
 میٹنگ میں انھوں نے کہا کہ ضلع میں ان کے آنے کا مقصد ہے کہ یہاں پر رہ رہے ایس ٹی کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے چلائی جا رہی منصوبوں کی معلومات حاصل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اطلاع موصول ہوئی ہے کہ ضلع میں ذات کے سرٹیفکیٹ کے لئے ایس ٹی قبائلی ذات سے تعلق رکھنے والے افراد کو بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ نائب صدر نے کہا کہ ریونیو کا ریکارڈ، زراعت ریکارڈ، خاندانی رجسٹر اور ٹی سی اگر گوڈ ذات کا نام رجسٹرڈ ہے تویہ تینوں چیزیں سرٹیفکیٹ جاری کرنے کیلئے معقول ہے۔ لیکھ پال کی جانب سے غلط رپورٹ لگا کر درخواست منسوخ کرنے پر انھوں نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ فرضی سرٹیفکیٹ لگا کر کام کر رہے ہیں جس پر کمیشن بہت سنگین ہے۔ کچھ گروپ کے لوگ ایسے ہے جوقبائلیوں کو سرٹیفکیٹ حاصل نہیں کرنے دیناچاہتے ہیں۔ سرٹیفکیٹ جاری نہ ہونے کے سبب قبائیلی لوگوں کو نوکری، اسکالرشپ اور حکومت کی جانب سے چلائی جا رہی منصوبوں کی سہولت حاصل کرنے میں پریشانی ہو رہی ہے اور وہ فائدہ حاصل کرنے سے محروم بھی رہ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ذات کا تعین کا کام تحصیلدار یا لیکھ پال کے زریعے نہیں جا سکتا، اگر کوئی اعتراض آتی ہے تو اسے جانچ کمیٹی کے سامنے پیش کریں۔ انہوں نے گونڈ ذات کے قبائیلوں کے زریعے سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی مانگ کو لیکر کافی دنوں سے چل رہے دھرنہ مظاہرہ کو ختم کرایا اور یقین دہانی کرایا کہ حکومت کی جانب سے قبائیلوں سے متعلق منصوبوں کا فائدہ انھیں دیا جائے گا۔
ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ نائب صدر کی جانب سے دیئے گئے ہدایات کوسختی سے پیروی کیا جائے گا۔ انہوں نے تمام ایس ڈی ایم کو ہدایت دیا کہ اس سلسلے میں تمام تحصیلوں اور لیکھ پالوں کی میٹنگ بلا کر اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے ضروری کارروائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ لاپرواہی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔اس موقع پرسی ڈی اوگورو ورما، اے ڈی ایم آرپی مشرا، اے ڈی ایم رام آسرے سنگھ، سبھی تحصیلوں کے ایس ڈی ایم، ضلع سماجی بہبود افسر وپن یادو، ضلع پروبیشن افسر سنتوش کمار سونی، تحصیلدار کیراکت، صدر اور گونڈ ذات کے نمائندے موجود رہے۔