Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, February 13, 2019

جونپور۔ضلع مجسٹریٹ نے امتحان مراکز کا اچانک کیا معائنہ۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
ضلع میں چل رہی بورڈ امتحانات کو نقل سے پاک کرانے کیلئے ضلع انتظامیہ نے سخت انتظام کیا ہوا ہے۔ اس کے لئے امتحان مراکز پر مجسٹریٹ مقرر کئے گئے ہیں۔ ضلع مجسٹریٹ اروند ملپا بنگاری نے بھی بدھ کے روزکئی امتحان مراکز کا اچانک معائنہ کیا۔معائنہ کے دوران انھوں نے سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ کرتے ہوئے ضروری ہدایات دیے۔
ضلع مجسٹریٹ کی جانب سے بدھ کے روز بی آ ر پی انٹر کالج کا اچانک معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران ضلع مجسٹریٹ نے مین گیٹ کھلا ہونے اور مین گیٹ پر لگے سی سی ٹی وی کیمرے پر گندگی ہونے پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے امتحان کے وقت مین گیٹ بند رکھنے اور سی سی ٹی وی کیمرے صاف رکھنے کی ہدایات دی۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی حالت میں نقل نہیں ہونا چاہئے، جن امتحان مرکز پر نقل کی شکایت پائی جائے گی ان مرکز کے منتظمین پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ ضلع مجسٹریٹ نے اسکول میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے اور وائس ریکارڈر کا بھی معائنہ کیا۔