جون پور ۔اترہردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
خاتون آنگن باڑی ملازمین یونین اتر پردیش کی ہدایت پر ضلع صدر سنیتا یادو کی قیادت میں بدھ کے روز ضلع کی آنگن باڑی کارکنوں نے کلکٹریٹ واقع ڈی پی او دفتر پر دھرنہ مظاہرہ کیا۔
اس موقع پر ضلع کی صدر سنیتا یادو نے کہا کہ اپنے مطالبات کو لیکر اٹھائی جا رہی آواز کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بار اپنے مطالبات کا ایک میمونڈم ضلع پروگرام افسر کے ذریعہ ڈائریکٹرتک جائے گا۔ دوسری طرف آنگن باڑی کارکنوں کے دھرنے کی حمایت کرتے ہوئے ملازمین یونین کے اجے سنگھ نے حکومت کے رویے کو غلط قرار ریتے ہوئے کہا کہ جب تک مناسب اعزاز نہیں ملے گا تحریک جاری رہے گی۔ اس موقع پر ششی یادو، ارملا گوتم، آشا دیوی، میرا سنگھ، سریتا، ریتا سنگھ، مدھلتا بھاشکر، آشا دیوی سمیت دیگر کارکن موجود رہی۔
متفرق
Wednesday, February 6, 2019
آنگن باڑی یونین کا ڈی پی او آفس پر احتجاجی مظاہرہ۔
Author Details
www.sadaewaqt.com