Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, February 6, 2019

جونپور۔ضعیف خاتون کا قتل، نا معلوم قاتل فرار۔

جون پور۔۔اتر پردیش (نمائندہ صدائے وقت)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
نیوڑیاں تھانہ حلقہ کے شیخ پور گاؤں میں بدھ کے روز کھیت سے گھر لوٹی ضعیفہ کو نامعلوم حملہ وروں نے گلا ریت کر قتل کر فرار ہو گئے۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس ڈاگ اسکوائڈ کی مدد سے تفتیش شروع کرائی لیکن کوئی سراغ نہیں لگ سکا۔پولیس معاملے کی جانچ میں مصروف ہو گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں رہائشی ضعیفہ درگا وتی اہلیہ رام راج گپتا گھر پر اکیلے رہتی تھی۔کنبہ کے لوگ پاس کے ہی گوپالاپور بازار میں کیرانہ کی دکان چلاتے ہیں اور وہیں پر آباد ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق بدھ کی صبح ضعیفہ اپنے کھیت میں کام کرنے کے بعد واپس لوٹ آئی۔کچھ وقت بعد پڑوس کی ایک خاتون کسی کام سے ضعیفہ سے ملنے گھر میں داخل ہوئی تو خون آلودہ لاش دیکھ شور مچانا شروع کیا۔شور سنتے مقامی لوگ موقع پر جمع ہو گئے اور اطلاع لواحقین سمیت پولیس کو دی گئی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے ڈاگ اسکوائڈ بلا کر جانچ شرو ع کرائی لیکن کوئی سراغ نہیں لگ سکا۔ادھر واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی دیہات سنجے رائے کے ساتھ کرائم برانچ و پولیس فورس موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا۔ایس پی دیہات نے معاملے میں ٹیم تشکیل کر جلد انکشاف کرنے کی ہدایت پولیس کو دی۔پولیس نے معاملے میں تحریر کی بنیاد پر مقدمہ قائم کرتے ہوئے جانچ شروع کر دی ہے۔