جون پور۔اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔میر گنج تھانہ حلقہ کے جنگھئی
۔منگرابادشاہ پور شاہراہ پر واقع نور پور گیس ایجنسی کے قریب تیز رفطار دو موٹرسائیکلوں کی آمنے سامنے تصادم ہو گئی۔حادثہ میں موٹرسائیکل چلا رہے ایک طالب علم سمیت دو نوجوانوں کی موت ہو گئی جبکہ ایک کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاشوں کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج زخمی کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا۔
اطلاع کے مطابق میرگنج تھانہ کے ببھنیاؤ یاد وپور گاؤں رہائشی جے پرکاش یادو22 ولد ہرونش یادو موٹر سائیکل سے اپنے چچیرے بھائی دھیرج یادو18 کے ساتھ ناگرک انٹر کالج جنگھئی سے گئے بورڈ امتحان سینٹر سمر بہادر انٹر کالج گریاؤں میں سیٹ دیکھنے جا رہا تھا۔بتاتے ہیں کہ وہ گھر سے کچھ ہی دور مذکورہ شاہراہ پر موٹر سائیکل سے پہنچا تھا کہ مگرابادشاہ پور کی طرف سے آ رہے مڑیاہوں تھانہ کے اٹاے رہائشی راجو پال اور مچھلی شہر رہائشی رام پتی کی موٹر سائیکل سے آمنے سامنے تصادم ہو گئی۔ تصادم اتنی زبردست تھی کہ دونوں کی موٹر سائیکل سڑک کے دونوں کناروں پر چلی گئی۔حادثہ کے بعدشور سنتے ہی مقامی لوگ موقع پر پہنچ گئے اور خون آلودہ نوجوانوں کو دیکھ اطلاع پولیس کو دیتے ہوئے ایمبولنس کی مدد سے سبھی کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے موٹرسائیکل چلا رہے طالب علم جے پاکاش یادو اور دوسری موٹرسائیکل پر سوار راجو پال کو مردہ قرار دے دیا۔ادھر دیگر زخمی کو علاج کے بعد بہتر علاج کیلئے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔طالب علم کی موت کی اطلاع ملتے ہی پورے گاؤں میں کہرام مچ گیا ہے۔