Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, February 13, 2019

مودی ہٹاو، دیش بچاو/ مختصر اہم خبریں۔

مختصراہم خبریں / صدائے وقت۔

14/02/2019
_______________________
جنترمنتر سےمودی ہٹاٶ دیش بچاٶ کانعرہ

دلی کے جنتر منتر پر عام آدمی پارٹی کی جانب سے احتجاج و مظاہرہ کیا گیا جس میں اروند کیجریوال ، ممتا بنرجی ، چندر بابو ناٸیڈو ، شرد پوار ، فاروق عبداللہ اور دیگر اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈران نے شرکت اور سب نے ایک ساتھ مل کر مودی ہٹاٶ دیش بچاٶ کا نعرہ پورے ملک میں نافذ کرنے کی بات کہی ہے
----------------------------------------
اے ایم یو میں طلبہ کا احتجاج جاری

علی گڈھ مسلم یونیورسٹی میں  ہنگامہ اور احتجاج جاری ہے منگل کو اے بی وی پی کے کارکنان نے ہنگامہ کیا اس کے بعد سے معاملہ بڑھتا ہی جارہا ہے دوسری طرف طلبہ نے زبردست احتجاج اور مظاہرہ کیا جس میں 14طلبہ کے خلاف ملک سے غداری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ یونیورسٹی نے 8 طلبہ کو معطل بھی کردیا ہے
----------------------------------------
ملاٸم سنگھ نے مودی کی تعریف کی

13 فروری بروز بدھ کو پارلیمنٹ اجلاس کا آخری دن تھا ملاٸم سنگھ یادو نے نریندر مودی کی تعریف کی اورکہا میں چاہتا ہوں کہ مودی پھر وزیر اعظم بنیں۔
----------------------------------------
سی۔ اے ۔جی رپورٹ پیش

رافیل سودے معاملے پر کل پارلیمنٹ اجلاس کے آخری دن سی اے جی رپورٹ پیش کی گٸ جس میں رافیل سودے کو درست قرار دیا گیا لیکن اس کے خلاف راہل گاندھی نے کہا کہ رپورٹ جھوٹی ہے
----------------------------------------
مولاناغیاث الدین کی آمدسلطانپورمیں 17فروری کو

مفسرقرآن حضرت مولاناغیاث الدین صاحب خطیب مسجد الہ آبادیونی ورسٹی،17فروری2019کوسلطان پورتشریف لارہےہیں،مدرسہ سراج العلوم گھاسی گنج/دریاپور کےاحاطےمیں ظہرتاعصرروح پروراصلاحی اجلاس کوخطاب فرماٸیں گے،یہ اطلاع حافظ محمدعمران وحافظ محمدسفیان نےدی ہےجومدرسہ سراج العلوم کےذمہ داران اوراوراجلاس کےداعی ہیں۔یہ اصلاحی پروگرام "احباب مجلس اصلاحی"کےتحت منعقدہوگا۔