Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, February 5, 2019

فرید الحق میوریل ڈگری کالج میں " امتحانات میں ذہنی تناو و اس کا حل" عنوان کے تحت پروگرام۔‎




جونپور۔اتر پردیش۔صدائے وقت/ نمائندہ۔
 .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .  .
فرید الحق میموریل ڈگری کالج صبرحد شاہگنج میں " امتحانات سے ہونے والے ذہنی تناو اور حفاظتی تدابیر" کے عنوان کے تحت ایک ہروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔اس پروگرم  کی صدارت گووند بلبھ بھائی پنت پی جی کالج ہرتاپ گنج جونپور کے شعبہ نفسیات کے سابق صدر ڈاکٹر ہری شنکر تیواری نے کی۔پرگرام میں بطور مقرر خاص شرکت کرتے ہوئے ڈاکٹر جانہوی شری واستو ، اسسٹنٹ پرفیسر شعبہ نفسیات ویر بہادر سنگھ پوروانچل یونیورسٹی نے اپنے خطاب میں طلباء کو بتایا کہ امتحانات کے زمانے میں کس طرح سے ذہنی تناو سے بچیں ، کس طرح سے اچھے نتائج حاصل کئیے جا سکتے ہیں اور کس طرح سے امتحان کی تیاری کی جائے ، انھوں نے علم نفسیات کی روشنی میں طلباء کو مفید جانکاریاں دیں۔فرید الحق میموریل کالج کے پرنسپل ڈاکڑ تبریز عالم نے اس موقع اس طرح کے پروگرام کی مقصدیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آج کا طالب علم اس کمپیٹیشن کے دور میں ذہنی تناو میں آجاتا ہے۔اسی لئیے اس طرح کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے جس سے طلباء اس طرح کی پریشانیوں سے بچ سکیں۔آخر میں کالج کے سائکولوجی کے لکچرر راکیش سنگھ نے سبھی ائے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔پروگرام کی نظامت تاریخ کے پروفیسر ڈاکٹر امت گپتا نے کیا۔