Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, February 16, 2019

بجلی صارفین کے لئیے اچھی خبر۔۔۔۔۔سرچارج معافی کی تاریخ میں اضافہ۔

جون پور۔اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
اتر پردیش حکومت کے حکم کی تعمیل میں چھوٹے صارفین اور کسانوں کیلئے چلائے گئے صد فیصد سر چارج معافی کی منصوبہ بندی کا زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ پہنچانے کیلئے محکمہ نے رجسٹریشن کی تاریخ بڑھا دیا ہے۔بقائے دارصافین کی سہولت کیلئے سرچارج معافی منصوبہ میں رجسٹریشن کی تاریخ آئندہ25مارچ تک کر دی گئی ہے۔
اس بابت اطلاع دیتے ہوئے ایگزیکٹیو افسر محکمہ توانائی ایس کے سنوریا نے بتایا کہ مذکورہ منصوبہ کا فائدہ اٹھانے کی آخری تاریخ ختم ہونے کے بعد بقایا ہونے کی صورت میں اب کنکشن کاٹ کر آرسی جاری کیا جائے گا۔ایسے صارفین اپنا رجسٹریشن کراکر مذکورہ منصوبہ کا فائدہ اٹھا ئے۔