Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, February 11, 2019

جونپور۔۔سماج وادی پارٹی کے ریاستی صدر کی صحافیوں سے گفتگو۔۔۔کہا بی جے پی فیل ہے۔

بدلا پور۔جون پور ۔۔اتر پردیش۔(نمائندہ)۔
سماجوادی پارٹی کے ریاستی صدر نریش اتم نے کہا کہ زہریلی شراب سے ہوئی اموات کیلئے حکومت ذمہ دار ہے۔ بی جے پی کی حکومت نے عوام کے مفادات کو ہمیشہ نظر انداز کیا ہے۔ یوپی میں غیر قانونی شراب، غیر قانونی کان کنی جیسے مسائل دو سال سے مسلسل چل رہے ہیں  اور حکومت ریاست میں قانون درست کہہ رہی ہے جبکہ ریاست میں قتل، ڈکیتی، عصمت دری جیسے واقعات یہ ثابت کرتی ہے کہ ریاست میں جنگل راج ہے۔مذکورہ باتیں انھوں نے ضلع کے بدلاپور میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہیں۔
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی جانب سے سماجوادی پارٹی پر زہریلی شراب میں ہاتھ ہونے کے الزام پر انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی اس طرح کی بیان بازی کرے اس سے بڑی بدقسمتی نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے سماجوادی۔بی ایس پی کے اتحاد کو لے کر بی جے پی کو نشانے پر لیتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی 45 جماعتوں کا اتحاد کرکے حکومت چلا رہی ہے لیکن ایس پی۔بی ایس پی کے اتحاد نے ان کی نیند اڑا دی ہے۔ رام مندر کے مسئلے پر انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور امت شاہ عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے امت شاہ پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ رام مندر کی تعمیر کے حق میں بھاجپا خود نہیں ہے۔بی ایس پی سربراہ کی جانب سے مجسمہ کا پیسہ لوٹانے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اس سلسلے میں کوئی حکم جاری نہیں کیا ہے صرف تبصرہ محض سے کسی کو ملزم نہیں کہا جا سکتا ہے۔ ہم سپریم کورٹ کے ہر فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔ ایس پی۔بی ایس پی کے اتحاد کے فوائد کے بارے میں انہوں نے کہا کہ بی جے پی، کانگریس کو کتنا نقصان ہوگا اس کی مثال گورکھپور، پھول پور، کیرانہ اور نورپور کے انتخابی نتائج نے بتا دیا ہے۔ مجموعی طور پر صوبے کی سبھی80 سیٹوں پراتحادیوں کا قبضہ ہو گا،اسی خدثہ سے مخالفین پریشان ہو کر بیان بازی کر رہے ہیں۔اس سے قبل نریش اتم نے پارٹی کے قدآرور لیڈر انجہانی بانکے لال شرما کے رہائش پر پہنچ کر اہل خانہ سے ملاقات کر پارٹی کے قومی صدر کی جانب سے بھیجے گئے امدار کو سونپا۔اس کے علاوہ پارٹی کیلئے پوری زندگی شرف کرنے والے کارکن سجان گنج رہائشی سلامت علی کی رہائش پر بھی صوبائی صدر نے پہنچ کر لواحقین سے خیریت دریافت کر اور ہر ممکن مدد دلانے کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر ضلع صدر لال بہادر یادو،ضلع پنچایت صدر راج بہادر یادو،سابق ممبر پارلیمنٹ طوفانی سروج،جوالا پرساد یادو،سابق وزیر ڈاکٹر کے پی یادو،شیام بہادر پال،شکیل احمد،پنکج پٹیل سمیت دیگر کارکن موجود رہے۔